محمد اسلم الوری

اصطلاحات علمِ انتظامیات


مطلق معیارات
Absolute Standards
مسلمہ معیارات کی روشنی میں کسی ملازم کی کارکردگی کی جانچ کاری یا پیمائش۔
تجزیاتی مطالعہ
Analytical Study
وہ مطالعہ جو اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ بعض متغیرات کسی تحقیق کا ر کی توجہ اور دلچسپی کے حامل کسی منحصر متغیر پرکیوں اور کیسے اثرانداز ہوتے ہیں۔
ذہنی رویّوں سے متعلق عوامل
Attitudinal Factors
کسی تنظیم ،ادارے اور اس کے ماحول کار میں کارفرما مختلف عوامل مثلاً نوعیت کار، رفقائے کار یا نگران کے متعلق لوگوں کے احساسات ، فطری میلانات اور ردعمل۔
بنیادی تحقیق
Basic Research
تنظیمات اور انصرامی نظریات کے متعلق موجود عملی ذ خائر میں اضافہ یا حالات کار سے متعلق کسی اہم واقعہ یا مظہر کی بہتر تفہیم کی غرض سے کی جانے والی تحقیق۔
کرداری عوامل
Behavioral Factors
دوران کار ملازمین کی جانب سے ایسے ظاہری عوامل جن سے پیش کیے جانے والے حقیقی برتاؤ کا پتا چلتا ہے ؛مثلاً تاخیر سے آنا، محنت سے کام کرنا، غیر حاضر رہنا یا کام ادھورا چھوڑ کر چلے جانا وغیرہ۔
واقعیاتی مطالعہ؛معاملہ جاتی مطالعہ
Case Study
کسی خاص صورت حال میں وقوع پذیر ہونے والے قابل ذکر واقعات کی دستاویزی تاریخ۔
معلولی تجزیہ
Causal Study
دو یا دو سے زائد متغیرات کے مابین علت و معلول کے رشتہ کو معلوم کرنے کے لیے کیا جانے والا تحقیقی جائزہ ۔
تقابلی پیمانہ
Comparative Scale
وہ پیمائشی متواترہ جومختلف رویّوں، آراء اور اسی طرح کے دیگر عوامل کی جانچ کاری کے لیے بطور حوالہ یا کم از کم مطلوبہ معیارات کے کام آتا ہے۔
متفقہ درستی
Concurrent Validity
جوابات کی صحت جانچنے کا وہ طریقہ جس میں تمام جوابات کو پہلے سے دیے گئے معیارات کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے اور اس طرح ٹیسٹ لیتے ہیں جس سے جوابات کی درستی کا فوری طور پر اندازہ ہو جاتا ہے۔
معیار کی درستی کا اندازہ؛جواز معیار
Construct Validity
اس کا مقصد اس بات کا اندازہ لگانا ہے کہ کسی ایک معیار کی بناء پر حاصل کردہ نتائج کس حد تک ان نظریات یا مفروضات سے مطابقت رکھتے ہیں جن کے حوالے سے ٹیسٹ ڈیزائن کیا گیا تھا۔
تنظیمی سیاق و سباق؛سیاقی عوامل
Contextual Factors
اس میں زیرمطالعہ کسی بھی ادارے یاتنظیم کے متعلق بنیادی معلومات شامل ہیں جیسے اس کا پس منظر اور ماحول ، بنیادی مقاصد، حجم ، وسائل، مالیاتی ساکھ وغیرہ ۔
منحصر متغیر
Criterian Variable
تحقیق کے عمل میں یہ متغیر بنیادی توجہ اور دلچسپی کا مرکز ہوتا ہے۔ اسے منحصر متغیر بھی کہا جاتا ہے۔
ہدایتی مفروضہ؛سمتی مفروضہ
Directional Hypothesis
متغیرات کے مابین پائے جانے والے اختلافات یا تعلقات کی سمت سے متعلق استنباطی قیاس یا مفروضہ جو مثبت یا منفی یا کم و بیش اسی طرح کا ہو سکتا ہے۔
توثیقِ امتیاز؛ جوازِ امتیاز
Discriminant Validity
جب دو متغیرات کے بارے میں یہ قیاس کیا جائے کہ وہ باہم غیرمتعلق ہیں اور ان کی پیمائش سے حاصل کردہ نمبروں یا کوائف سے بھی اس کی مشاہداتی صداقت کا ثبوت ملتا ہو۔
غیرمتناسب گروہی جستہ نمونہ بندی
Disproportionate Stratified Random Sampling
امکانیت پر مبنی نمونہ بندی ڈیزائن یانقشہ جس میں آبادی کے مختلف طبقات سے منتخب کردہ نمونوں میں شامل کردہ ارکان کی تعداد متعلقہ طبقات میں ان عناصر کی کل تعداد کے راست متناسب نہیں ہوتی۔
دو رخی سوال
Double Barreled Question
نامناسب الفاظ و تراکیب پر مشتمل ایسا سوال جسے دو یا زائد الگ الگ سوالات کی شکل میں پوچھا جانا چاہیے تاکہ جواب دہندہ اس کا واضح اور غیر مبہم انداز میں جواب دے سکے۔
دہری نمونہ بندی
Double Sampling
امکانی نمونہ بندی ڈیزائن جس میں زیرمطالعہ افراد کے ایک ہی مجموعہ سے دو بار معلومات جمع کی جاتی ہیں جیسے ایک بار کسی ایک نمونہ سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد دوبارہ اسی ابتدائی نمونہ کے کچھ ارکان یعنی ذیلی نمونہ میں شامل افراد سے دوبارہ معلومات جمع کی جائیں
تجرباتی گروپ
Experimental Group
کسی تجرباتی ڈیزائن میں کسی گروپ پر تجربات کرنا۔
بیرونی مشاورت کار؛بیرونی مشاور
External Consultant
وہ تحقیقی ماہرین جنھیں تنظیم یا ادارے کے باہر سے کسی مخصوص مسئلہ/مسائل کے تحقیقاتی مطالعہ اور ان کے حل پیش کرنے کی غرض سے بھرتی کیا جاتا ہے۔
خارجی توثیق؛ خارجی جواز
External Validity
اس امر کا اندازہ لگانا کہ متغیرات کے مابین علت و معلول کا رشتہ معلوم کرنے کی غرض سے کیے گئے تحقیقی مطالعہ کے نتائج کس حد تک عمومیت کے حامل ہیں تاکہ انھیں اسی طرح کی دیگر صورت حال پر منطبق کیا جا سکے۔
الیکٹرانک سوالنامہ؛برقیاتی سوالنامہ
Electronic Questionaire
انٹرنیٹ پر کمپیوٹر نیٹ ورک سے وابستہ مائیکروکمپیوٹروں کے ذریعے سوالنامے پُر کرنے کی آن لائن سہولت۔
اخلاقیات
Ethics
ضابطہ اخلاق یا کسی معاشرہ میں سماجی برتاؤکے قابل قبول آداب و اطوار۔
متغیرات
Exogenous
ایسامتغیر جو دو دیگر متغیرات کے درمیان قائم علت و معلول کے تعلق پر کسی نہ کسی طور اثرانداز ہوتا ہے اور صحیح نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے قابو میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
چہرہ داری پیمانہ
Faces Scale
گرافی پیمانے کی مخصوص شکل جس میں مغموم اور مسکرا تے چہروں کو ایک خاص ترتیب میں دکھایا جاتا ہے۔
بالمشافہ انٹرویو
Face to Face Interview
معلومات جمع کرنے کا طریقہ جس میں انٹرویو لینے والا جواب دہندہ سے بالمشافہ بات چیت کے ذریعے براہٍ راست معلومات حاصل کرنا ہے۔
عواملی جواز
Factorial Validity
عواملی تجزیاتی طریقوں کے استعمال سے اس بات کی نشاندہی کرنا کہ آیا کوئی ٹیسٹ کسی خاص عامل یا پہلو کی خالصتاً پیمائش کرتا ہے یا نہیں۔
مرکوز گروپ
Focus Group
غیر جانبدارانہ انداز میں جستہ جستہ چُنے گئے آٹھ سے دس افراد پرمشتمل ایک گروپ جو کسی غیر جانب دار نگرانی کی موجودگی میں کسی دیے گئے موضوع پر تقریباً دو گھنٹے تک گفتگو کرتے ہیں تاکہ ان کی آرأ کی روشنی میں تحقیقی کام کو مزید آگے بڑھایا جائے۔
عمومی امکان پذیری
General Feasibility
کسی ایک صورت حال سے متعلق حاصل ہونے والے تحقیقی نتائج کا کسی دوسری صورت حال پر اطلاق کرنا۔
گروپ ویڈیو کانفرنس داری؛ بصری فاصلاتی مباحثہ
Group Video Conferencing
ترسیل معلومات کا جدید بصری طریقہ جس میں دور دراز مقامات پر موجود افراد ویڈیوکیمروں اور کمپیوٹر اسکرین کی مدد سے ایک ہی کانفرنس یا مباحثہ میں بیک وقت شامل ہو سکتے ہیں۔
آزاد متغیر
Independent Variable
ایسا متغیر جو منحصر یا معیاری متغیر پر اثر انداز ہو کر دونوں میں پائے جانے والے فرق کی وضاحت کرتا ہے ۔
استقرائی طریقہ
Induction Method
وہ طریقہ جس میں مشاہداتی حقائق کی بنیاد پر عمومی مفروضات قائم کیے جاتے ہیں۔
استقرائی شماریات
Inferential Statistics
ایسا شماریاتی طریقہ جو متغیرات کے مابین ربط و تعلق معلوم کرنے اور ان سے نتائج اخذ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
نظام معلومات
Information System
ایک اطلاعاتی نظام جو مخصوص افعال یا مقاصد کے لیے تمام مطلوبہ معلومات کے حصول ، تذخیر اور بازیافت میں مدد دیتا ہے۔
انک بلاٹ ٹیسٹ؛ دھبہ دار تصویری جانچ
Ink Blot Test
ترغیبی تحقیق کی ایک تدبیر اورتکنیک جو نفسیاتی جائزوں میں استعمال کی جاتی ہے ۔ اس میں دھبوں والی رنگین تصاویر دکھا کرزیر مطالعہ افراد کو ان کی تعبیر و تشریح کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔اسے رورشیک ٹیسٹ بھی کہتے ہیں۔
آلاتی اثرات
Instrumentation Effects
تجربی ڈیزائنوں کی اندرونی صحت کو لاحق ایسا خطرہ جو جانچ کاری یعنی ٹیسٹ سے پہلے اور بعد میں کسی پیمائشی آلہ کی تبدیلی سے پیدا ہوتا ہے۔
تجربات کی داخلی صحت
Internal Validity of Experiments
ایک ایسی درستی جو تجربی ڈیزائنوں میں پائے جانے والے علت و معلول کے تعلق پر اعتماد کی سطح کو ظاہر کرتی ہے۔
حائل متغیر
Intervening Variable
ایسا متغیرجو آزاد متغیر کے تفاعل کے طور پر کام کرتا ہے اور آزاد متغیر کے منحصر متغیر پر اثرونفوذ کے بارے میں وضاحت اور مفروضہ قائم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
انٹرویو کرنا؛ بالمشافہ ملاقات کرنا
Interviewing
اعداد و شمار جمع کرنے کا ایسا طریقہ جس میں ایک تحقیق کار جواب دہندہ سے ذاتی طور پر ملاقات کر کے زبانی معلومات جمع کرتا ہے۔
انٹرانیٹ؛ مابین انٹرنیٹ
Interanet
کسی ایک ہی تنظیم یا ادارہ میں قائم ایسا کمپیوٹر نیٹ ورک جو اسی کے افراد اور وسائل کو باہم ملانے کا کام کرتا ہے۔
ایمائی سوالات
Leading Questions
ایسے انداز میں پوچھے جانے والے سوالات جن کے نتیجہ میں کسی جواب دہندہ کوتحقیق کار کے پسندیدہ جوابات دینے پر مائل کیا جاتا ہے۔
جذباتی سوالات
Loaded Questions
ایسے سوالات جن کے ردعمل میں جواب دہندہ سے جذباتی اور جانبدارانہ جوابات کی توقع کی جاتی ہے۔
انصرامی معلوماتی نظام
Management Information System
کسی ادارہ کے اندر سافٹ ویئر اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی سہولتوں پر مبنی معلومات کاگروہی یعنی جنرک نام ۔
مزدوج تقابلات
Palred Comparisons
وہ طریقے جن میں جواب دہندہ کو ایک وقت میں دو اشیاء میں سے انتخاب کرنے کو کہا جاتا ہے اور اس عمل کو اشیاء کی محدود تعداد کے ساتھ کئی بار دہرایا جاتا ہے۔
پینل مطالعات
Panel Studies
کسی صورت حال میں وقوع پذیر تبدیلیوں کا اندازہ لگانے کے لیے کسی خاص دورانیہ میں کیے جانے والا تحقیقی مطالعہ جس میں بطورنمونہ شامل ارکان کو پینل یا گروپ کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔
قبل جانچ کاری جائزہ سوالات
Pre-testing Survey Questions
جواب دہندگان کی محدود تعداد لیتے ہوئے کسی باقاعدہ شماریاتی یا معلوماتی جائزہ میں شامل کیے گئے سوالات کے مناسب اور قابل فہم ہونے کا اندازہ لگانا۔
ابتدائی اعداد و شمار
Primary Data
قابل تحقیق مسئلہ سے متعلق اصل اور بنیادی ماخذ سے براہِ راست معلومات اور اعداد و شمار جمع کرنا جن کے تجزیہ کی روشنی میں زیرغور مسئلہ کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
تحقیقی مقصدیت
Purposiveness in Research
ایسی صورت حال جس میں مقصدیت کے ساتھ مبہم سوالات کے جوابات معلوم کرنے کے بجائے تحقیق کو فقط باقاعدہ پہلے سے تشخیص شدہ اور بیان کردہ مسئلہ کے حل پر مرکوز کیا جاتا ہے۔
مقصدی نمونہ بندی
Purposive Sampling
ایک غیر امکانی نمونہ بندی ڈیزائن جس میں مطلوبہ معلومات فقط معقول بنیادوں پر اخذ کردہ خاص اہداف یا افراد کے مخصوص گروپوں سے جمع کی جاتی ہیں۔
نوعیتی اعداد و شمار؛ نوعی اعداد وشمار
Qualitative Data
وہ معلومات یا اعداد و شمار جو فوری طور پر قابلِ تعین نہ ہوں جب تک کہ انھیں زمرہ بندی یعنی کوڈنگ کے عمل سے نہ گزارا جائے۔
سوال نامہ
Questionaire
کافی سوچ بچار کے بعد بنائے گئے تحریری سوالات کا مجموعہ جس کے ردعمل میں جواب دہندگان عام طور پر دیے گئے متبادلات سے چُناؤ یا اس کے قریب قریب جوابات دیتے ہیں۔
شرح بندی پیمانہ؛ جانچ کاری پیمانہ
Rating Scale
مختلف جوابی زمروں پر مشتمل ایک پیمانہ جس کا مقصد کسی شئے کو اس پیمانے کے مطابق پرکھنا ہے۔
تناسبی پیمانہ؛ شرحی پیمانہ
Ratio Scale
صفر الاصل پیمانہ جو نہ صرف اختلافات یا تنوعات کی وسعت بلکہ تناسب کو بھی جاننے میں مدد دیتا ہے۔
یادداشت منحصر سوالات
Recall Dependent Question
ایسے سوالات جن کی مدد سے جواب دہندگان کے حافظے میں موجود ان کے ماضی کے تجربات کی یاددہانی پر مشتمل معلومات سے استنباط کیا جا سکے۔
تحقیق کاری مداخلت
Research Interference
ایک تحقیق کارمطالعاتی مقام پر روزانہ تحقیقی سرگرمیوں کے دوران جس حد تک مداخلت کرتا ہے۔
سائنسی تفتیش ؛ سائنسی منہاج تحقیق
Scientific Investigation
ایک مرحلہ وار، منطقی، منظم اور بھرپور شعوری کوشش تاکہ زیرغور مسئلہ کا حل تلاش کیا جائے۔
ثانوی اعداد و شمار
Secondary Data
کسی تحقیق کار کو درکار وہ کارآمد معلومات جو ادارہ کے اندر یا باہر دیگر محققین کی تحقیقی کاوشوں، شماریاتی و دیگر جرائد میں مطبوعہ یا کسی دیگر مطبوعہ یا غیر مطبوعہ حالت میں دستیاب ہوتی / پائی جاتی ہیں۔
اثرانتخاب ؛چُناؤ اثر
Selection Effect
داخلی درستگی کو لاحق خطرہ جو تجرباتی اور کنٹرول گروپوں میں شامل ارکان موضوعہ کے نامناسب اور بے جوڑ چُناؤ سے پیدا ہوتا ہے۔
پیمائشی پائیداری
Stability of Measure
کسی پیمائشی آلہ یا طریقہ کی ایسی صلاحیت جس کی رو سے وہ ایک خاص مدت کے بعد بھی محدود زدپذیری کے ساتھ سابقہ نتائج کا ہی اعادہ کرتا ہے۔
جامد پینل؛بلا تغیر گروہ
Static Panel
کسی تحقیقی مطالعہ کے لیے بطور موضوع کام آنے والے افراد کا یکساں گروہ جو وسیع عرصہ کے دوران بھی برقرار رہتا ہے۔
ساختی متغیرات
Structural Variables
کسی تنظیم کی ہیئت اور ڈیزائن سے متعلق عوامل؛ جیسے کردار اور منصب، ابلاغی ذرائع، انضباطی نظام ، نظام انعامات /نوازشات / انعام و اکرام اور انضباطی پھیلاؤ وغیرہ۔
متعین انٹرویو
Structural Interview
ایسے انٹرویو یا بالمشافہ ملاقاتیں جن میں ایک تحقیق کار پہلے سے طے کیے گئے سوالات کی فہرست پیش نظر رکھتا ہے۔
متعین مشاہداتی مطالعات
Structural Observational Studies
ایسے تحقیقی مطالعات جن میں تحقیق کار ایسی مخصوص سرگرمیوں اور برتاؤ کا مشاہدہ کرتے ہیں جو تحقیقی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل اہم عوامل اور مشاہدات کے طور پر واضح انداز میں ضروری خیال کی جاتی ہیں۔
ٹی جانچ؛ ٹی ٹیسٹ
T. Test
ایک شماریاتی آزمائش / ٹیسٹ جو دو گروہوں کے درمیان متغیر میں پائے جانے والے نمایاں اوسط فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
موضوعی ادراک؛ شعوری جانچ
Thematic Apperception Test (TAT)
کسی مخصوص موضوع پر ذہن میں پہلے سے موجود تصورات و خیالات کے ذریعے ادراک یا تصورات کے انجذاب کی جانچ ۔ایک تظلیلی آزمائشی طریقہ جس میں جواب دہندہ کو کسی مخصوص تصویر کے متعلق کہانی گھڑنے کو کہا جاتا ہے۔
غیرجانبدارانہ سوالات
Unbiased Questions
کم از کم جانبدارانہ ردعمل یا جوابات حاصل کرنے کی غرض سے پوچھے گئے ایسے سوالات جو سوالات سازی کے صحیح طریقوں کی پیروی کرتے ہوئے لفاظی اور پیمائش کے اصولوں کے مطابق تیار کیے جاتے ہیں۔