سرفراز شاہد کا ''خوشنما'' پھر شائع ہو گیا

شوخ و شنگ مسکراہٹیں بکھیرتا ہوا ادبی جریدہ ''خوشنما'' کا دسواں شمارہ شائع ہو گیا، اس کے تبرکات مزاح میں رشید احمد صدیقی، کرشن چندر، سید محمد جعفری، مجید لاہوری، بودم بھرت پوری، پروفیسر طہٰ خاں کے خصوصی کلام شامل ہیں۔ اس مجلے میں اردو کے جدید اور صاحب طرز مزاح نگار حسین احمد شیرازی کا خصوصی ادبی گوشہ بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں ان کی کتاب''بوبونگر'' پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سید ضمیر جعفری، جسٹس میاں محبوب احمد، عطاء الحق قاسمی، سید اظہر حسن ندیم، پروفیسر انور مسعود اور خواجہ محمد زکریا جیسے اہل دانش کی آراء شامل ہیں۔ اس جریدے کی مجلس ادارت میں مدیر سرفراز شاہد کے علاوہ محمد شعیب خاں، محمد عارف ، عابد محمود عابد شامل ہیں۔
برائے رابطہ: ۲۷۰، سٹریٹ ۸۸، جی ۹/۴، اسلام آباد
٭٭٭٭