ڈاکٹر اسد فیض
اشاریہ سہ ما ہی ’’ بادبان‘‘ کراچی

 نوے کی دہائی میں شائع ہونے والے ادبی جرائد میں سہ ماہی بادبان کراچی نہایت اہمیت کا حامل ادبی جریدہ تھا ۔اس کا پہلا شمارہ ناصر بغدادی کی ادارت میں جنوری ۱۹۹۵ میں شائع ہوا۔ناصر بغدادی افسانہ نگارایک بلند پایہ مترجم اور نقادہیں۔ ان کا پہلا افسانوی مجموعہ بے شناخت ،۱۹۹۰ میں اور دوسرا مجموعہ مصلوب ۲۰۰۴ء میں منظر عام پر آیا۔انہوں نے بادبان میں انڈیا اور پاکستان کے نما ئیندہ ادیبوں کی معیاری تخلیقات کاانتخاب ہر شمارے میں پیش کیا۔اِس سے اُس دور کے ادبی منظر نامہ کی ایک واضح تصویر بادبان کے صفحات میں ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوگئی ہے ۔ناصر بغدادی نے بادبان میں اپنی بہترین مدیرانہ صلا حیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ادبی گروہ بندیوں کے خلاف لکھا اور جہانِ ادب پر قابض ادب کے ما فیا کو بھی طشت ازبا م کیا۔بادبان کے صفحات پراس حوالے سے کئی متنازعہ اور ہنگامہ خیز تحریریں شائع ہوئیں۔بادبان کے بے باک اداریئے اس دور کے ادبی حالات اور معاملات کا خوبصورت اور حقیقت پسندانہ تجزیہ پیش کرتے ہیں۔دوسرے شمارے کے بعد اس کی ضخامت میں بے حد اضافہ ہوا۔لیکن ہر شمارے کے بعد اس کے معیار اور تخلیقات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔بادبان کا آخری شمارہ خاص نمبر اکتوبر تا دسمبر ۲۰۰۸ ثابت ہوا ۔اسکے بعد اس کی اشاعت تعطل کا شکار ہوگئی ۔لیکن اپنی مختصر زندگی میں اپنے مندرجات کے سبب اس نے اپنی ایک منفرد پہچان بنا لی تھی اس لحاظ سے سہ ماہی بادبان کا اشاریہ محققین کے لئے اور خصوصا اردو ادب کے طالب علموں کے لئے اہمیت اور افادیت کا حامل ہے۔
شمارہ وار نثری تحریریں
شمارہ نمبر ۱ جلد نمبر ۱ (جنوری تا جون ۱۹۹۵) کل صفحات ۲۴۲

 

 

 

صفحہ نمبر

۱۔

اداریہ

 

 

۲۔

مشاہدہ حق کی گفتگو (اداریہ )

ناصر بغدادی

۹تا۱۶

مضامین

 

 

 

 

۱۔

سا ختیات اور عسکری صاحب

ناصر بغدادی

۱۲۵ تا ۱۲۷

۲۔

قران مجید کا ایک راسخ العقیدہ نقطہ نظر (عسکری صاحب کا خط محمد آرکون کے نام)

ترجمہ ناصر بغدادی

۱۲۸ تا ۱۴۲

۳۔

فریس کی تحقیقات (تحقیق و تجزیہ)

گیان چند جین

۱۴۳۔۱۴۶

۴۔

بک شیلف میں محفوظ زمین ،احمد ہمیش سے ایک انٹرویو

ریحان صدیقی

۱۴۷ تا ۱۷۷

۵۔

'سارتر بہ نگاہ سارتر

ڈاکٹر فاخر حسین

۲۰۷۔۲۱۵

۶۔

ہیگل اور شاعری

قمر جمیل

۲۱۷۔۲۳۱

۷۔

!کافکا کی تحریریں

ناصر بغدادی

۲۳۲۔۲۳۷

تراجم

۱۔

میرا دشمن (ہندی کہانی) کرشن بلدیو دید

ترجمہ حیدر جعفری سید

۱۷۸۔۱۸۶

۲۔

وقت کے قیدی (ندین گورڈیمیر) ( جنوبی افریقی کہانی)

ترجمہ ناصر بغدادی

۱۸۷۔۱۹۶

تبصرے

۱۔

خواب باقی ہیں ۔ایک تجزیہ ایک تبصرہ

اسلوب احمد انصاری

۱۹۷۔۲۰۶

افسانے

۱۔

کنفیشن

ہر چرن چاولہ

۱ تا ۲۳

۲۔

پھول تمنا کا ویران سفر

رشید امجد

۲۴ تا ۲۷

۳۔

پنجرہ

نجم الحسن رضوی

۲۸ تا ۳۲

۴۔

خوابوں کی تاریخ

تقی حسین خسرو

۳۳ تا ۳۵

۵۔

زمین اے زمین

مظہر الزماں خاں

۳۶ تا ۳۹

۶۔

ترلو رشتے یہاں ٹوٹتے ہیں

مشرف عالم ذوقی

۴۰ تا ۵۹

۷۔

'بے سمت مسافر کا سفر

یوسف عارفی

۶۰ تا ۶۶

۸۔

'مصلوب (طویل افسانہ)

ناصر بغدادی

۶۷ تا ۱۰۳

 

 

 

 

شمارہ نمبر ۲ جلد نمبر ۱
(جولائی تا دسمبر ۱۹۹۵) کل صفحات ۲۵۶

 

 

 

صفحہ نمبر

۱۔

اداریہ

 

 

۲۔

عسکری صاحب اور اردو ادب کی موت ۔۔از سرنو تجزیہ

ناصر بغدادی

۶۔۱۳

۳۔

ممتاز مفتی بھی چلے گئے

 

۱۴

مضامین

۱۔

کچھ ہجو گوئی کے بارے میں

محمدحسن عسکری

۱۰۴ تا۱۱۲

۲۔

طاعون ۔ ایک تجزیاتی مطالعہ

ناصر بغدادی

۱۲۷تا۱۳۳

۳۔

آب گم،ایک تبصرہ ایک تجزیہ

اسلوب احمد انصاری

۱۷۳تا۱۸۱

۴۔

افسانہ۔۔نئی صدی کی دہلیز پر

دیویندر اسر

۱۸۲تا۱۹۳

۵۔

جدید اردو غزل اور نئی شعریات کی ضرورت

ظفر اقبال

۱۹۴تا۲۲۰