گوستینو گیتانوبونو
اُردواطالوی ضرب الامثال
پاکستان میں اٹلی کے سفارت خانے میں چار سال تک متعین رہنے والے نائب دفاعی اتاشی اگوستینو گیتانو بونو پاکستان آنے سے پہلے اطالوی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، پرتگالی ، جرمن ، عربی اور فارسی زبان جانتے تھے۔ جب پاکستان آئے تو اردو انھیں ایسی بھائی کہ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اردو سیکھنا شروع کر دی۔ انھوں نے اردو قواعد کے علاوہ اس کا مزاج اور پاکستان کی ثقافت سمجھنے کے لیے اردو محاورات اور ضرب الامثال تیزی کے ساتھ سیکھ لیں اور پھر نہایت مہارت سے اس کا اطالوی محاورات اور ضرب الامثال سے تقابل شروع کر دیا۔ گیتا نوبونو کی تالیف ’’اردو اطالوی محاورات و ضرب الامثال‘‘ نہ صرف صدیوں پرانی دو عظیم ثقافتوں کا نچوڑ ہے بلکہ ان کی اردو دانی کا بھرپور اظہار بھی ہے۔ اسے پاکستان اور اٹلی کے مابین لسانی پُل تعمیر کرنے کی ایک گراں قدر کاوش قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کی یہ کتاب پاکستان اور اٹلی کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ ہم اگوستینوگیتانوبونو کی اس کتاب سے چند محاورات اور ضرب الامثال یہاں پیش کرتے ہیں۔(ادارہ )
A chi e affamato ogni cibo e grato.
بھوکا بھوک میں ہر چیز کھا لیتا ہے، ضرورت مند ضرورت میں ہر مدد کو قبول کر لیتا ہے۔
L'acqua fa I'orto.
پانی سبزے کو ہرا بھرا رکھتا ہے۔
Ai matti si da sempre ragione.
پاگل سے بحث فضول ہے۔
Al contadino non far sapere quanto e buono il formaggio con le pere.
امرا ء اپنے لوگوں کو عموماً جاہل یا کم علم ہی رکھتے ہیں تاکہ وہ ان کے خلاف کسی قسم کی بغاوت نہ کر سکیں۔
Un bel gioco dura poco.
مذاق مختصر ہونا چاہیے ورنہ اختلافات یا ناپسندیدگی کا سبب بن سکتا ہے۔
L'erba del vicino e sempre piu verde.
دوسروں کی ہر چیز اپنے سے زیادہ بھلی لگتی ہے۔
L'erba voglio non cresce neanche nel giardino del re.
کبھی بھی ہماری ساری خواہشات پوری نہیں ہو سکتیں۔
II giocatore di carte non fa testamento.
جواری ورثے میں کچھ نہیں چھوڑتا۔
Giovane ritirata, giovane desiderata.
قدامت پسند معاشرے میں گھریلو لڑکی کی قدر ومنزلت زیادہ ہوتی ہے۔
In mancanza di cavalli gli asini trottano
ہمیں اپنے حالات و وسائل کے مطابق ڈھلنا چاہیے۔ کہاوت کے مطابق اگر گھوڑا میسر نہیں تو گدھے سے ہی کام لیا جائے۔
La lingua batte dove il dente duole.
ہماری سوچ اور گفتگو ہمیشہ اپنے مسائل اور پریشانیوں کے گرد گھومتی ہے۔
La mattina e la madre de' mestieri, e la notte dei pensieri.
صبح کا وقت محنت و مشقت کا ہوتا ہے جب کہ شام کا وقت آرام اور سوچ بچار کے لیے ہوتا ہے۔
Meglio assolvere un reo che condannare un innocente.
مجرم کو بری کرنا بہتر ہے نہ کہ معصوم کو سزا دی جائے۔
Meglio vivere un giorno da leone che cent'anni da pecora.
مختصر بہادرانہ زندگی بہتر ہے سالہا سال کی غمزدہ زندگی سے۔
Meno siamo a tavola e piu si mangia.
زیادہ حصے داروں کے مقابلے میں کم حصے دار بہتر ہوتے ہیں۔
Moglie e buoi dei paesi tuoi.
شادی اور کاروبار اپنے ہی علاقے اور قبیلے میں ہونا چاہیے۔
Morto un papa se ne fa un altro.
ہر شخص کا متبادل ہے۔
Natale con i tuoi, a Pasqua con chi vuoi.
کرسمس کا تہوار اپنوں میں منایا جائے جب کہ ایسٹر دوستوں کے ساتھ بھی منایا جا سکتا ہے۔
Ne donna ne tela a lume di candela.
ہرچیز کا فیصلہ سوچ بچار کے بعد کرنا چاہیے۔
Ne legna, ne carbone non comprar quando piove.
بارش میں کوئلہ اور لکڑی نہیں خریدنی چاہیے کیونکہ وہ پانی سے وزنی ہو جاتے ہیں۔
Nelle botti piccine sta il vino buono.
چھوٹے قد کے لوگ زیادہ خوبیوں کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ کہاوت چھوٹے قد کے لوگوں کی دلجوئی کرنے یا مذاق کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔
La neve per otto di e alla terra come mamma, da indi in la come matrigna.
آٹھ دنوں کی برف باری زمین کے لیے ماں کا درجہ رکھتی ہے جب کہ آٹھ دن سے زیادہ برف باری سوتیلی ماں کا درجہ رکھتی ہے۔ یعنی آٹھ دنوں کی برف باری زمین کی کاشت کاری کے لیے بہت مفید ہوتی ہے جب کہ اس سے زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے۔
Non tutti i mali vengono per nuocere.
ہر بری چیز میں کچھ نہ کچھ اچھا ضرور ہوتا ہے۔
La notte porta consiglio.
رات کو سوچیں ، سمجھیں اور سوئیں، صبح کو فیصلہ کریں۔
Le novita duran tre di, e quando van di trotto, le non duran piu d'otto.
ہر چیز نئی کیوں نہ ہو بتدریج اپنی اہمیت کھو دیتی ہے۔
Ogni promessa e debito.
وعدہ ایک قرض ہوتا ہے جو ہر حال میں پورا کرنا ہے۔
Quando si piglia un vizio si stenta a perderlo.
بری عادت کو اپنانا آسان لیکن ترک کرنا مشکل ہوتا ہے۔
Quel che tre sanno, tutti sanno.
راز دو اشخاص کے درمیان تو رہ سکتا ہے لیکن جونہی تیسرے شخص پر راز ظاہر کیا تو فوراً ہی سب پر کھل جائے گا۔
Ragazzo crescente ha la lupa nel ventre.
لڑکپن میں بھوک معمول سے زیادہ لگتی ہے۔
II riso abbonda sulla bocca degli sciocchi.
ہر وہ شخص جو بے مقصد لگا تار بنتا رہتا ہو وہ احمق سمجھا جاتا ہے۔
II riso fa buon sangue.
ہنسنا ہماری صحت کے لیے مفید ہے۔
Una rondine non fa primavera.
ایک ذرا سی بات سے کوئی نتیجہ نہیں لینا چاہیے۔
Rosso di sera bel tempo si spera; rosso di mattina, mal tempo si avvicina.
شام کو آسمان پر سرخ رنگ اچھے موسم کی علامت سمجھا جاتا ہے جب کہ صبح سویرے آسمان پر سرخ رنگ کسی طوفان کا پیش خیمہ سمجھا جاتاہے۔
La salute non si paga con valuta.
صحت انمول تحفہ ہے۔
Sbagliando s'impara.
غلطی سکھاتی ہے۔
Se i segreti vuoi sapere, cercali nel disgusto o nel piacere.
انتہائی خوش یا مایوس شخص سے راز اگلوایا جا سکتا ہے۔
Seta e raso, spengono il fuoco in cucina.
جو لوگ ریشم اور ساٹن کے متلاشی ہوتے ہیں انھیں باورچی خانے کی فکر کہاں؟
Sfortunato al gioco, fortunato in amore.
وہ لوگ جو کھیل کود میں ناکام ہوتے ہیں وہ محبت میں کامیاب ہوتے ہیں۔
Tutto s'accomoda.
ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی تو حل ہوتا ہے۔
Tutto s'accomoda fuorche losso del collo.
ہر چیز کا علاج ہے سوائے موت کے۔
Zucchero non guasto mai vivanda.
چینی کسی کھانے کو ضائع نہیں کرتی، اچھے طریقے اچھے نتائج دیتے ہیں۔
***