اکھ د اسچ از: ملک شاہ سوار علی ناصرؔ

اہ
زیر نظر کتاب ملک صاحب کے پنجابی انشائیوں کا مجموعہ ہے جس میں ان کا اپنے وطن سے محبت کا اظہار نمایاں ہوتا ہے۔ اپنے ان انشائیوں میں انھوں نے جس طرح وطن پرستی اور اخلاقیات کا درس دیا ہے یقینا پنجابی زبان و ادب میں ایک نیا اضافہ ہے۔ ان انشائیوں میں انھوں نے رہن سہن اور معاشرتی مسائل بارے جس طرح قلم اٹھایا ہے یقیناً وہ آج کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت ہمارا معاشرہ غربت ، مہنگائی، کرپشن، لوٹ مار، قتل و غارت اور جبر و تشدد کا شکار ہے۔ ان انشائیوں کے ذریعے فاضل مصنف نے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرا کے اپنا حق ادا کیا ہے۔ یہ کتاب ''ادارہ پنجابی لکھاریاں'' شاہدرہ لاہور نے شائع کی ہے۔
برقی پتا: monthlylikharilahore@yahoo.com
……o……