رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

ادارۂ فروغِ قومی زبان آن لائن قانونی انگریزی اُردو لُغت


 
 

تلاش کے خانے میں انگریزی الفاظ یا کسی لفظ کے کچھ حصے ٹائپ کرکے اس لغت کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔

 

اُردو زبان میں قانونی الفاظ، اصطلاحات و محاورات اور عہد حاضر کے قانونی تقاضوں سے بطریقِ احسن عہدہ برہ ہونے کے لیے ادارہ فروغ قومی زبان نے ماہرین قانون کے مشورے سے ہنری کیمبل کی مشہورِ زمانہ بلیکس لاء ڈکشنری کو بنیاد بنا کر ایک قانونی لغت تیار کی ہے۔ ہر چند یہ لغت بنیادی طور پر برطانوی اور امریکی قانونی اصطلاحات پر مشتمل ہے تاہم اس میں رومی، لاطینی، اسلامی اور بھارتی قوانین کی بنیادی اصطلاحات اور اہم محاورات و ضرب الامثال بھی موجود ہیں۔ اس میں قانونی اصطلاحات و محاورات کی تشریح دُنیا کے مشہور عدالتی مقدمات کے حوالے سے کی گئی ہے۔ اس قانونی انگریزی اُردو لغت کے چند اہم نکات درج ذیل ہیں:
۱۔ تمام الفاظ، محاورات اور اصطلاحات کے وہی معنی درج کیے گئے ہیں جو انگریزی لغت میں دیے گئے ہیں ۔ نئی اصطلاحات وضع کرنے سے اجتناب کیا گیا ہے۔
۲۔ انگریزی لغت کے اصل حوالہ جات کو من و عن درج کیا گیا ہے تاکہ حوالہ جات سے رہنمائی میں آسانی رہے۔
۳۔ انگریزی، لاطینی اور دوسری زبانوں کے الفاظ کا تلفظ حذف کردیا گیا ہے، مگر قدیم و جدید اصطلاحات کی وضاحت کردی گئی ہے۔
۴۔ عنوانات اور اداروں کے ناموں کا اندراج اُردو کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی دیا گیا ہے۔
۵۔ وہ انگریزی الفاظ و محاورات جو اُردو زبان میں رائج ہوچکے ہیں ان کا ترجمہ کرنے کی بجائے انہیں من و عن دے دیا گیا ہے تاکہ وکلاء اور عام قارئین کو ان کا مفہوم سمجھنے میں آسانی رہے۔

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں