English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

مقتدرہ میں کتاب بینک کے قیام کا اعلان

طلبہ، اساتذہ اور سکالروں کے لیے مقتدرہ کے کتب خانے کے اوقات  کار  میں سہولت

مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد کے کتب خانے میں طلبہ، اساتذہ اور سکالروں  کے لیے اوقات کار میں خصوصی سہولت مہیا کی گئ ہے۔ اس بات کو عرصہ دراز سے محسوس کیا جارہا تھا کہ مقتدرہ  کا کتب خانہ دفتری اوقات میں ہی کھلا رہتا ہے جبکہ طلبہ، اساتذہ اور سکالروں کی بہت بڑی تعداد اپنی روز مرہ کی ذاتی مصروفیات ختم کرکے  دفتری اوقات کے بعد کتب خانے سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ اس علمی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مقتدرہ کے صدر نشین ڈاکٹر انوار احمد نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مقتدرہ کا کتب خانہ شام پانچ بجے تک طلبہ، اساتذہ  اور سکالروں کے لیے ہفتہ کو کھلا رہے گا۔ اس کتب خانے میں اخبار اردو اور مقتدرہ قومی زبان کی شائع   کردہ کتب کی سافٹ کاپی یعنی سی ڈی بھی جلد رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں