English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۶۔ دسمبر ۲۰۱۱ء 

پریس ریلیز

مقتدرہ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 

مقتدرہ قومی زبان کی ہیئت حاکمہ ( بورڈ آف گورنرز )کا اجلاس مورخہ ۱۹۔ دسمبر بروزسوموار دفتر مقتدرہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ممتاز علمی و ادبی شخصیات جو ہیئت حاکمہ کے رکن ہیں شریک ہونگے ۔ ان میں اعجاز رحیم ، ڈاکٹر سلمٰی شاہین، ڈاکٹر آصف فرخی ، ڈاکٹر طارق رحمان ، ڈاکٹر شا ہ محمد مری اور روشیکا علی شامل ہیں ۔ اجلاس میں نئی قائم ہونے والی وزارت قومی ورثہ و یکجہتی کے سیکرٹری فریداللہ خان اور کیبنٹ ڈویژن کے فنانس ایڈوائزر محمد سروربھی شرکت کریں گے ۔ ہیئت حاکمہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں زیر بحث آنے والے اہم معاملات میں ، مقتدرہ قومی زبان کی آئینی حیثیت کے تعین کا مسئلہ ، شعبہ اردو اطلاعیات ، ای بکس کا اجراء اور پروڈکشن یونٹ کی تنصیب ، قومی سافٹ ویئر مقابلہ ، مقتدرہ قومی زبان کے لیے ایف ایم ریڈیو شروع کرنے کی تجویز اور مقتدرہ کے ملازمین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے معاملات ہیں ۔ 

( جاوید اختر ) 
مشیر ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں