English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

9۔ اپریل 2012ء

پریس ریلیز


وزارت قومی ورثہ ویکجہتی کے سیکرٹری آصف غفور کا دورہ مقتدرہ

وزارت قومی ورثہ ویکجہتی کے سیکرٹری آصف غفور نے مقتدرہ قومی زبان کا دورہ کیا۔ جس میں انھوں نے مقتدرہ کے مختلف شعبے کتاب گھر، لائبریری اور علمی شعبے دیکھے۔ سیکرٹری نے اہل علم خصوصاً مقتدرہ قومی زبان کے اہل کاروں کو تلقین کی ہے کہ وہ لغات کی ترتیب وتدوین میں صوتیات کو اہمیت دیں اور ادائے تلفظ میں حسنِ صحت کو ٹیکنالوجی کی مدد سے آواز ذخیرہ میں جگہ دیں تاکہ طالب علم کسی لفظ کے معنی اور ساخت کے ساتھ اس کی صحیح ادائیگی پر بھی قادر ہوسکیں اور مقتدرہ قومی زبان اُردو کے فروغ کے لیے جو کام کر رہا ہے اس میں وزارت کا تعاون مکمل طور پر شامل رہے گا۔مقتدرہ کے چےئرمین ڈاکٹر انوار احمد نے مقتدرہ کے لیے مالی وسائل کی فراہمی اور فیض سوانح عمری کے حوالے سے مناسب مالی وسائل کی عدم دستیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتدرہ قومی زبان کی مالی ضروریات 96 ملین سالانہ ہیں اور مقتدرہ کو اضافی مالی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ نئے اور جاری علمی تحقیقی منصوبہ جات کے تسلسل میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ اس سلسلے میں انھوں نے مقتدرہ کے چےئرمین ڈاکٹر انوار احمد اور سینئر سکالروں سے کہا کہ اپنے مسائل اورپراجیکٹس کے ساتھ وزارت میں خصوصی میٹنگ کا اہتمام کریں جس میں میرا تعاون شامل رہے گا۔ اس سے قبل مقتدرہ کے مختلف شعبہ جات کے انچارج جن میں اخبار اُردو، اطلاعیات، درسیات، ترجمہ وغیرہ شامل ہیں نے وزارت کے سیکرٹری کو بریفنگ دی جسے آصف غفور نے بہت سراہا ۔

(جاوید اختر )
مشیر ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں