English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

پریس ریلیز

سٹی سکول سسٹم راولپنڈی کے طلبا ء کا دورہ مقتدرہ اور اہل دانش سے ملاقات

بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ہمیں اپنے ملک کے بچوں سے مل کر یقین ہوجاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور قابل فخر ہے ان خیالا ت کا اظہار سٹی سکول راولپنڈی کے طلباء کے وفد سے مقتدرہ قومی زبان کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کشور ناہید ، افتخار عارف ، ڈاکٹر انوار احمد اور سردار احمد پیرزادہ نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کتاب اورقلم سے تعلق انسان کو مہذب اور باشعور بناتا ہے۔ مقررین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے ابتدائی پندرہ بیس سال بہت اہم ہوتے ہیں اور باقی تمام عمر انسان اسی حاصل کی گئی تعلیم کے سہارے گزارتا ہے۔ طلباء نے اہل دانش سے مختلف سوالات کیے اور ان کے حالات زندگی جاننے کی خواہش ظاہر کی تقریب کے اختتام پر کشور ناہید اور افتخار عارف نے طلباء کی فرمائش پر اپنی شاعری کے کچھ حصے بھی سنائے۔ جس پر طلباء نے ان کا بہت شکریہ ادا کیا اور چاروں مہمانانِ گرامی کو پھول بھی پیش کیے بعدازاں طلباء نے مقتدرہ کی لائبریری ، کتاب گھر، شعبہ اخبار اُردو کا دورہ بھی کیا ۔ مقتدرہ کی کتابوں اور ماہنامہ اخباراُردو میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔

(جاوید اختر)
مشیر ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں