English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

مورخہ: ۶ جولائی ۲۰۱۱ء
پریس ریلیز


مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ماہنامہ ’’ اخبارِ اُردو ‘‘ کے نئے ڈیزائن کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ اِ س تقریب کا افتتاح مقتدرہ قومی زبان کے صدر نشین ڈاکٹر انوار احمد نے کیا ۔ اس موقع پر صدر نشین مقتدرہ نے کہا کہ اردوپاکستان میں رابطے اور سہولت کی زبان ہے ، پاکستان میں بسنے والے شہری اُردو زبان میں گفتگو کرتے ہیں اور اردو زبان پاکستان میں اکثریت کی زبان ہے ۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی ادبیات پاکستان جناب خالد اقبال یاسر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور کہا کہ وہ اردو زبان کی ترویج کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ تقریب سے ڈاکٹر طاہر تونسوی صاحب جو کہ فیصل آباد یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر اور اردو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اورڈین فیکلٹی ہیں ،مقتدرہ قومی زبان کے ماہنامہ ’’ اخبارِ اردو ‘‘ کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس رسالہ میں اردو زبان کے حوالے سے بہت مفید باتیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور اساتذہ اور طالب علم اردو زبان کے بارے میں اخبارِ اردو سے کافی معلومات حاصل کرتے ہیں ۔ اِ س تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد کامران ڈاکٹر سہیل بلوچ ، ڈاکٹر حمیرا اشفاق صاحبہ ، ڈاکٹر صلاح الدین درویش ، ڈاکٹر رفعت اقبال ، ڈاکٹر طیب منیر صاحب اور اردو کے مشہور افسانہ نگار جناب منشاء یاد صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

( جاوید اختر )
مشیر ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں