English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

مورخہ: ۵ اکتوبر ۲۰۱۱ء

پریس ریلیز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے طلبہ کا مقتدرہ کا علمی دورہ 


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے مقتدرہ قومی زبان کا دورہ کیااور صدرنشین ڈاکٹر انوار احمد سے ملاقات کی۔ طلبہ کے ہمراہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صدرنشین نے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور مقتدرہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے ڈاکٹر انوار احمد اور مقتدرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا شعبہ اردو اور مقتدرہ قومی زبان شروع سے ہی اردو کی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ جس کے بہت سے مثبت نتائج نکلے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر طلبہ کے لیے ڈاکٹر انوار احمد کے خصوصی لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا موضوع ترقی پسند تحریک تھا ۔ ۔
اس حوالے سے ڈاکٹر انوار احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک کی تاریخ بیان اور طلبہ کو تنظیم اور تحریک کا فرق سمجھایا۔ انہوں نے کہا کہ جو ترقی پسند تحریک شروع ہوئی تو اس وقت پورے ہندوستان میں غیر ملکی آقاؤں کے خلاف جذبات ابھر دیتے تھے اور بیرونی دنیا سے بھی ایسی خبریں آرہی تھیں کہ قابض حکمرانوں کا چل چلاؤ ہے۔ اس سے ہندوستان میں ترقی پسند تحریک کا ماحول بن چکا تھا۔ ڈاکٹر انوار احمد نے اپنے لیکچر میں ترقی پسند تحریک اور پاکستان کے حالات کا بھی تقابلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر طلبہ نے مختلف سوالات بھی کیے۔ طلبہ کے وفد نے مقتدرہ کے کتب خانے اور کتاب گھر کا دورہ بھی کیا اور کتاب گھر سے کتابیں بھی خریدیں ۔ طلبہ نے مقتدرہ کے ماہنامہ اخبار اردو میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور اس کے سا لانہ خریدار بھی بنے۔ 


(جاوید اختر ملک )
مشیر ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں