English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

مورخہ ۳۱۔ جنوری ۲۰۱۲ء 

  پریس ریلیز 

وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی ، گجرات ڈاکٹرنظام الدین کی بطور چیئر پرسن نیشنل کمیٹی فار ڈویلپمنٹ آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹرتقرری

ڈاکٹر نظام الدین ، وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی گجرات کو چیئرمین ایچ ای سی نے نیشنل کمیٹی فار ڈویلپمنٹ آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کا چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر نظام الدین گجرات یونیورسٹی میں ۲۰۰۶ء سے تا حال وائس چانسلر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ انھوں نے مشی گن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور نارتھ کیرو لینا یونیورسٹی میں پڑھاتے رہے ۔ ڈاکٹر نظام الدین نے اقوامِ متحدہ میں اہم عہدوں پر ۲۴ سال کام کیا ہے ۔ مقتدرہ کے چیئرمین ڈاکٹر انوار احمد نے ڈاکٹر نظام الدین کو نیشنل کمیٹی فار ڈویلپمنٹ آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیزکا چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز کے شعبے میں ڈاکٹر نظام الدین کی بے مثال خدمات ہیں اور ان کے اس تقرر سے شعبے میں بہت بہتری اور تبدیلیاں رونماہوں گی ۔ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور ڈاکٹر ظفراللہ خان ایگزیکٹوڈائریکٹر سینٹر فار سوک ایجوکیشن نے بھی ڈاکٹر نظام الدین کو مبارکباد پیش کی ۔ 

( جاوید اختر ) 
مشیر ابلاغِ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں