English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

30-05-2012

پریس ریلیز

فن خطاطی کورس کے ذریعے اسلاف کے شاندار ورثے کو فروغ دیا جائے گا ڈاکٹر انوار احمد
مقتدرہ میں فن خطاطی کا تین ماہ کا کورس20۔ جون 2012ء سے شروع ہوگا

اسلام آباد(پ ر) مقتدرہ قومی زبان نے اردو فن خطاطی سکھانے کے لے تین ماہ کا مختصر دورانیہ کورس’’ فن خطاطی سیکھیے ‘‘کا اعلان کردیا۔ مقتدرہ قومی زبان کے صدرنشین ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ مقتدرہ نے فن خطاطی سکھانے کا اہتمام اس لیے کیا ہے تاکہ ہم اپنے اسلاف کے فن کو رواج دے سکیں اور موسم گرما کی تعطیلات میں طلباوطالبات اپنی دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فن خطاطی کو بھی سیکھ اور سمجھ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ مقتدرہ نے اس کورس کے لیے معروف اور عالمی اعزاز یافتہ خطاط کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ نئی نسل اپنے شاندار اور تہذیبی اور ثقافتی ورثے سے روشناس ہوسکے اور اسے آگے بڑھانے کی اہلیت پیدا کرسکے۔مقتدرہ میں تین ماہ کے مختصر مدتی کورس کے لیے20 جون 2012سے باقاعدہ کلاسز کا اجراء کیا جارہا ہے۔ کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے دلچسپی رکھنے والے خواتین وحضرات مقتدرہ قومی زبان پطرس بخاری روڈ سیکٹر ، ایچ ایٹ فور اسلام آباد فون نمبرز 051-9250311-12-13 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

(جاوید اختر)
مشیر برائے ابلاغ عامہ
051-4863394

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں