English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

نومبر ۲۹ ۲۰۱۷ء

پریس ریلیز

فارسی اردو لغت کی تیاری کے لیے لغت نویسوں کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ افتخار عارف اور ایرانی ثقافتی قونصلر

اسلام آباد ۔اسلام آباد میں ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارائی نے ادارہ فروغ قومی زبان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف سے ملاقات کی۔انہوں نے نمل یونیورسٹی اور ایچ ای سی میں ایرانی ثقافتی مرکز کی طرف سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ سیمنار وں میں افتخار عارف کی شرکت پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔ ایرانی ثقافتی قونصلر نے کہا کہ دونوں ممالک علمی ثقافتی اور تاریخی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی محبت کرنے والے پر امن لوگ ہیں میں جہاں بھی گیا مجھے بہت پذیرائی ملی ۔ شہاب الدین دارائی نے کہا کہ ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر انتظام تیار ہونے والی فارسی اردو لغت سے دونوں ممالک کے لسانی تعلقات ایک دوسرے کے اور قریب آئیں گے ۔ انھوں نے لغت کی جلد از جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار کیا۔ افتخار عار ف نے کہا کہ ادارے کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ یہ لغت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے۔ اس موقع پر طے پایا کہ جلد فارسی اردو لغت کی تیاری کے سلسلے میں دونوں ممالک کی طرف سے زبانوں کے ماہرین پر مشتمل لغت نویسوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اجلاس میں ایرانی ڈپنی قونصلر،ایرانی مترجم رمضان موسوی اور ادارہ فروغ قومی زبان کے افسران ایگزیکٹو ڈائریکٹر تحسینہ جہاں،ڈاکٹر کمال غنی ، ڈاکٹر انجم حمید ، شکیل منگلوری اورتجمل شاہ نے بھی شرکت کی۔ ایرانی ثقافتی قونصلر نے اس موقع پر افتخار عارف کو کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

سید سردار احمد پیرزادہ
ادارہ فروغ قومی زبان
0333-5203905

 

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں