English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

29ستمبر 2011ء

پریس ریلیز

فاطمہ جناح یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے قیام پر غور کیا جائے گا (وائس چانسلر )

مقتدرہ قومی زبان کے صدرنشین جناب ڈاکٹر انوار احمد نے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا ۔جناب ڈاکٹر انوار احمدنے وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر محترمہ ثمینہ امین قادر سے ملاقات کی اور تجویز دی کہ یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے قیام کے لیے مقتدرہ ہر ممکن تعاون کرے گا۔
فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر محترمہ ثمینہ امین قادر جو کہ نامور ادیب قدرت اللہ شہاب کی بھانجی ہیں۔ انہوں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ ابتدائی سطح پر اردو کے اساتذہ کے لیے کسی ایسے تربیتی پروگرام کے لیے تیار ہیں جو کہ مقتدرہ ہائر ایجو کیشن کمیشن (HEC)کے تعاون سے کرے۔ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ ایک برس کے بعد وسائل کی فراہمی کے بعد وہ یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے قیام پر توجہ دیں گی۔
مقتدرہ قومی زبان کے صدرنشین جناب ڈاکٹر انوار احمد نے یہ تجویز دی کہ ابلاغ عامہ کے متعلق ادارے کی مطبوعات پر نظر ثانی اور جدید اضافوں پر یونیورسٹی کے فعال شعبے کے بعض اساتذہ کو مامور کیا جائے۔


(جاوید اخترملک )
مشیرابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں