English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

29ستمبر 2011ء

پریس ریلیز

نمل یونیورسٹی ، اسلام آباد کے طلبہ اور اساتذہ کا مقتدرہ قومی زبان کا علمی دورہ

نمل یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے طلبہ و طالبات نے اپنے استاتذہ ڈاکٹر صوبیہ سلیم اور ڈاکٹر عابد سیال کے ہمراہ مقتدرہ قومی زبان کا دورہ کیا اور صدرنشین سے ملاقات کی۔اس موقع پرنمل یونیورسٹی کی شعبہ اردو کی استاد ڈاکٹر ثوبیہ سلیم نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ مقتدرہ نے اردو اطلاعیات کے شعبے میں بڑی ترقی کی ہے جس سے طالب علموں کو بہت رہنمائی ملے گی۔ اور مقتدرہ کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ وہ طالب علموں کو ساتھ لے کر چل رہا ہے اور طالب علم اور اساتذہ مقتدرہ کے کام سے بہت استفادہ کر سکتے ہیں۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے نمل یونیورسٹی شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر عابد سیال نے کہاکہ مقتدرہ نے اردو کے حوالے سے جو کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مقتدرہ نے اردو اطلاعیات کے حوالے سے جو کام کیا ہے اس کو نمل یونیورسٹی کے دیگر طلبہ کو ملٹی میڈیا پر دکھائے ۔ جس سے طالب علموں کو اردو کے حوالے سے بہت مفید معلومات ملیں گیں۔
ڈاکٹر انوار احمد نے طلبہ اور اساتذہ کو مقتدرہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کا مقتدرہ سے میل جول مستقبل کے لیے بہت خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کتاب کلچر کو فروغ دینے کے لیے اور خاص طور پر طلبہ کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ مقتدرہ بہت جلد اپنی کتابوں کی سی ڈیز تیار کرے گا اور اسے اپنی ویب گاہ کے ساتھ ساتھ کتب خانے میں بھی رکھے گا ۔ جسے طلبہ اور استاتذہ آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر انوار احمد نے اس موقع پر مقتدرہ قومی زبان میں بک بینک قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اس تقریب میں مقتدرہ قومی زبان کے معتمد سرفراز طارق اور دیگر افسرا ن بھی موجود تھے۔ بعد ازاں طلبہ اور اساتذہ نے مقتدرہ قومی زبان کی لائبریری دیکھی اور کتاب گھر سے کتابیں بھی خریدیں۔
(جاوید اخترملک )
مشیرابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں