English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۲۹نومبر۲۰۱۱ء

پریس ریلیز

بیکن ہاؤس سکول ،اسلام آباد کے طالب علموں کا مقتدرہ قومی زبان کا علمی دورہ

بیکن ہاؤس سکول ،اسلام آبادکے طلبہ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ بیکن ہاؤس سکول کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے مقتدرہ کے چےئر مین ڈاکٹر انور احمد نے کہا کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنی مادری زبان میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کرتی۔ دنیا کی تمام ترقی یافتہ قومیں اپنے بچوں کو اُن کی مادری زبان میں تعلیم دیتی ہیں جس سے اُن کے اندر تخلیق کرنے کی صلاحیت اجاگر ہوتی ہے۔ اس موقع پر سید شمس الدین کوآرڈینیٹر ہیومن رائٹس کمیشن، کراچی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی زبان میں تعلیم دینے سے طالب علموں میں احساس کمتری کم ہو جاتا ہے۔ بیکن ہاؤس سکول کے طالب علموں نے اپنے اساتذہ کے ساتھ مقتدرہ کے کتب خانہ اور کتاب گھر کا بھی دورہ کیا اور کتب خریدیں۔

(جاوید اختر ملک )
مشیر ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں