English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۲۸ اگست ۲۰۱۸

پریس ریلیز
شجر کاری مہم کے سلسلے میں ممتاز دانشور پروفیسر فتح محمد ملک نے ادارہ فروغ قومی زبان میں یادگاری پورا لگایا گیا


اسلام آباد۔شجر کاری مہم کے سلسلے میں ممتاز دانشور پروفیسر فتح محمد ملک نے ادارہ فروغ قومی زبان کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا ۔ ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف، ایگزیکٹو ڈائریکٹر تحسینہ جہان کے علاوہ ادارے کے افسران بھی موجود تھے۔ افتخار عارف نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے ممتاز ادیبوں، دانشوروں کی طرف سے ادارہ فروغ قومی زبان یادگاری پودے لگانے کے سلسلے میں پروفیسر فتح محمد ملک کے ہاتھ سے لگایا یہ پودا ایک نمایاں اضافہ ہے۔اس موقع پر پروفیسر فتح محمد ملک نے کہا کہ درخت لگانے سے سے ماحول پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔

سید سردار احمد پیرزادہ
ادارہ فروغ قومی زبان،اسلام اباد


 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں