English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۲۵ ستمبر ۲۰۱۷ء

پریس ریلیز

سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین کا دورہ ادارہ فروغ قومی زبان

اسلام آباد: چیئرمین سندھی لینگویج اتھارٹی ڈاکٹر عبدالغفور نے ڈاکٹر حاکم علی کے ہمراہ ادارہ فروغ قومی زبان کے دفتر کا دورہ کیا۔ انھوں نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر تحسینہ جہان، خزانہ دار ڈاکٹر کمال غنی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان باہمی اشتراک و تعاون کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالغفور نے اس موقع پر کہا کہ سندھی لینگویج اتھارٹی دیگر منصوبوں کے علاوہ ’’سندھی اردو لغت‘‘ تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے افتخار عارف نے ’’سندھی اردو لغت‘‘ کی اشاعت میں ادارہ فروغ قومی زبان کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس لغت سے دونوں زبانوں اور اداروں کے درمیان روابط بڑھیں گے۔ ڈاکٹر عبدالغفور نے اس موقع پر اپنے ادارے کی مطبوعات افتخار عارف کو پیش کیں۔جبکہ ادارے کی طرف سے تحسینہ جہان نے سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین کو مطبوعات اور اخبار اردو پیش کیا۔بعد ازاں مہمان کو ادارے کے شعبوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔

سید سردار احمد پیرزادہ
ادارہ فروغ قومی زبان،اسلام آباد

 


 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں