English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۲۴ مارچ ۲۰۱۲ ء

پریس ریلیز

ڈاکٹر اے بی اشرف ( تمغہ حسن کارکردگی) کا دورہ مقتدرہ

 

مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد کے زیر اہتمام ڈاکٹر اے بی اشرف (انقرہ یونیورسٹی ، ترکی) کو تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقتدرہ کے صدرنشین ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ ڈاکٹر اے بی اشرف نے اپنی ساری زندگی آمریت اور سامراجیت کے خلاف جدوجہدمیں گزاری ہے۔ ڈاکٹر اے بی اشرف 16 کتابوں کے مصنف ہیں۔ وہ1988ء سے انقرہ یونیورسٹی میں شعبہ اُردو اور اُردو چیئر کے ساتھ منسلک ہیں۔ ان کے نمایاں تحقیقی کاموں میں جلال سوئیدان کے ساتھ مل کر’’ نطق‘‘ کے نام سے کتاب مرتب کی ہے۔ جسے انقرہ یونیورسٹی نے طبع کیا ہے۔ ان کی نگرانی میں سات ترک طالب علموں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر اے بی اشرف کے تحقیقی کاموں میں ڈرامہ اور تھیٹر کے حوالے سے بھی تحقیق شامل ہے۔

(جاوید اختر )
مشیر برائے ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں