English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

23۔جنوری 2012ء

پریس ریلیز
’’انتقال پُر ملال ‘‘

اردو اطلاعیات مقتدرہ کے اکبر سجاد انتقال کر گئے

مقتدرہ قومی زبان کے صدرنشین ڈاکٹر انوار احمد نے مقتدرہ کے اردو اطلاعیات کے اہم رکن اکبر سجاد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اکبر سجاد کچھ عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹرانوار احمد نے ان کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقتدرہ میں مستقبل کے کلیدی احداف میں سے ایک ہے اور اس شعبے کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں اکبر سجاد نے دن رات محنت کی اورا ردو اطلاعیات کو مضبوط سے مضبوط بنایا۔ ڈاکٹر انوار احمد نے اکبر سجاد کے اہل خانہ کو صبر اور ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ اکبر سجاد کی وفات پر دیگر افسران و عملہ نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ۔

(جاوید اختر ملک)
مشیرا بلا غ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں