English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۲۰۔ جنوری ۲۰۱۲ء


پریس ریلیز


مقتدرہ کو ایکٹ آف پارلیمنٹ بنانے کا بل جلد اسمبلی میں پیش کریں گے ،ثمینہ خالدگھرکی وفاقی وزیر وزارت ورثہ و قومی یکجہتی
مقتدرہ میں پنشن کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے وفاقی وزیر اورڈاکٹر انوار احمد( چیئرمین )مقتدرہ کا خطاب


موجودہ جمہوری حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے جن میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا اور پنشن جیسے ملازمین کے بنیادی حق کو دلوانا شامل ہے ۔ یہ بات وزارت قومی ورثہ و یکجہتی کی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے مقتدرہ قومی زبان میں مقتدرہ کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران و عملہ کے ۲۲ ملازمین میں چھیاسٹھ لاکھ روپے کے پنشن کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے اس بات کا وعدہ بھی کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں مقتدرہ قومی زبان کا ایکٹ بنوانے کے لیے بھر پور کوشش کریں گی اور جلد اسمبلی میں اس کا بل پیش کریں گی ۔ پارلیمنٹ میں مقتدرہ کا بل لانے کی تجویز مقتدرہ قومی زبان کے چیئرمین ڈاکٹر انوار احمد نے دی تھی جس کی تائید پروفیسر فتح محمد ملک ( سابق چیئرمین مقتدرہ ) اور مقتدرہ کے تمام موجودہ ، سابق افسران و عملہ نے کی ۔ پنشن کے چیک وصول کرنے والوں میں ملازمین کی بیوگان بھی شامل تھیں ۔ اس موقع پر افتخار عارف نے بھی اظہار خیال کیا ۔


( جاوید اختر )
مشیر ابلاغِ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں