English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

1-6-2012

پریس ریلیز

مقتدرہ قومی نے ششماہی تحقیقی جریدہ '' علم وفن ‘‘ جاری کردیا ہے

مقتدرہ قومی زبان کے زیر اہتمام ششماہی تحقیقی جریدہ'' علم وفن‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تحقیقی جریدہ ماہنامہ'' اخبار اُردو‘‘ کے علاوہ ہوگا ۔ جس کے مدیر محمد اسلام نشتر ہیں اور مجلس ادارت میں خرم قادر ، جمشید عالم ، محمد اسلم الوری ہیں جبکہ مجلس مشاورت میں پروفیسر فتح محمد ملک ، سید منصورعاقل ، ڈاکٹر سید جعفر احمد ، ڈاکٹر طاہر تونسوی اور ڈاکٹر روبینہ ترین شامل ہیں۔ اس جرید ے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے منظور شدہ اُردو کے آٹھ تحقیقی جرائد کے تازہ ترین شماروں کے مضامین کی تلخیص کے ساتھ اشاریے بھی پیش کیے گئے ہیں۔ واضح رہے اُردو کے جرائد کی درجہ بندی کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن تامل کا شکار رہی ہے کہ اُردو میں جرائد کے مضامین کی تلخیص اور اشاریہ بندی کے لیے کوئی ادارہ موجود نہیں ہے اور اب جہانِ اُردو میں پہلی مرتبہ مقتدرہ قومی زبان نے یہ کام سنبھالا ہے۔

(جاوید ملک )
مشیر برائے ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں