English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۱۹۔ جنوری ۲۰۱۲ء

 

پریس ریلیز

مقتدرہ قومی زبان کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے لیے تقریب

مقتدرہ قومی زبان سے اب تک ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب آج ۲۰ جنوری ۲۰۱۲ء بروز جمعہ بوقت ۱۱ بجے دن مقتدرہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان جناب سید یوسف رضا گیلانی کی ذاتی دلچسپی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت موجودہ حکومت نے پنشن اور دیگر واجبات کی مد میں مقتدرہ کو فنڈز کی فوری فراہم کر دیے ہیں ۔ وفاقی وزیر قومی ورثہ و یکجہتی ثمینہ خالد گھرکی ، سیکرٹری وزارت قومی ورثہ و یکجہتی جناب فریداللہ خان اور مقتدرہ قومی زبان کے صدر نشین ڈاکٹر انوار احمد مقتدرہ کے آڈیٹوریم میں ریٹائرڈ 23 ملازمین میں پنشن کے چیک تقسیم کریں گے ۔اس موقع پر مقتدرہ کے سابق صدر نشین پروفیسر فتح محمد ملک اور جناب افتخار عارف بھی مہمانان اعزاز ہوں گے ۔ مقتدرہ کے صدر نشین نے وزیر اعظم پاکستان جناب سید یوسف رضا گیلانی کا جہاں شکریہ ادا کیا وہاں اُن سے درخواست کی کہ سپریم کورٹ کے اُسی حکم کے دوسرے نقطے یعنی مقتدرہ کو آئینی تحفظ دینے کی جانب پیش رفت کی جائے اورنیشنل بُک فاؤنڈیشن کی طرح ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے اس ادارے کے بنیادی مقاصد اور ملازمین کے لیے شرائطِ کار اور مراعات کو قانونی تحفظ دیا جائے ۔

 

( جاوید اختر )
مشیر ابلاغِ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں