English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

سابق وفاقی سیکریٹری جناب فرید اللہ خان کا مقتدرہ میں منعقدہ ۱۰۰ کتابیں ۱۰۰ مہمان میں خصوصی شرکت۔

مقتدرہ قومی زبان میں ۱۰۰ کتابیں ۱۰۰ مہمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چار نئی کتابوں کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔ یہ تقریب پورا دن جاری رہا جس میں ممتاز اہل قلم کے علاوہ مقامی جامعات کے اساتذہ اور طالب علموں نے بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ ایک خوشگوار حیرت کا اضافہ اس وقت ہوا جب سابقہ سیکریٹری وزارت قومی ورثہ و یکجہتی جناب فریداللہ خان اس تقریب میں خصوصی طور پر تشریف لائے۔ انھون نے نہ صرف فکری گفتگو میں حصہ لیا بلکہ نئے چار نئے مصنفین کی تیس کتابیں بھی اپنے حلقہ احباب کے لیے خرید فرمائیں۔ مقتدرہ قومی زبان میں یہ اس طرح کی دوسری تقریب ہے جس میں کتاب دوستی کے حوالے سے معاشرے مین شعور کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوشش کی جارہی ہے۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں تمام شرکاء نے بھی کتابیں خریدیں۔ مقتدرہ کی اس طرح کے سرگرمیاں کتاب دوستی کے حوالے سے قابل تحسین ہیں۔

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں