English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۱۶۔ فروری ۲۰۱۲ء


پریس ریلیز


بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر فتح محمد ملک کی مدت ملازمت میں توسیع


صدرمملکت نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر فتح محمد ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کردی ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی دانشوروں اور اسکالروں نے اس ا قدام کو بے حد سراہا اور کہا کہ د انشور اور عالمی شخصیات کسی بھی ملک اور قوم کا اصل سرمایہ ہوتی ہیں۔ جن سے آنے والی نسلوں کو رہنمائی ملتی ہے۔ مقتدرہ کے تمام اہل کاروں اور علمی حلقوں نے پروفیسر فتح محمد ملک کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر کے طور پر مدت ملازمت میں توسیع کو علم وادب کے حوالے سے ایک ہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ مقتدرہ قومی زبان کے چےئرمین ڈاکٹر انوار احمد نے پروفیسر فتح محمد ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام موجودہ جمہوری حکومت کی قدر شناسی اور علم پروری کی ایک روشن مثال ہے۔ علم دوستی پاکستان کے ہر خطے کی زبان کے ساتھ قومی زبان کے تامل میل اور رواداری کو بڑھانے کے لیے انھوں نے مقتدرہ میں جوخدمات انجام دی ان کی ایک تاریخی حیثیت ہے مقتدرہ قومی زبان کو توقع ہے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ان کی سرپرستی میں سماجی علوم کے تمام شعبے خاص طورپر اُردو زبان وادب کا شعبہ پورے ملک میں درجہ استناد پر فائز ہوگا اور پاکستانی معاشرے کی فکری ترقی میں یونیورسٹی اپنا تاریخی کردار ادا کرے گی۔


(محمد جاوید اختر)
مشیر برائے ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں