English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

پریس ریلیز

۱۵ اگست ۲۰۱۸ء

افتخار عارف نے شاعروں و ادیبوں کے ہمراہ ادارہ فروغ قومی زبان کے سبزہ زاد میں یادگاری پودا لگایا


اسلام آباد۔حکومت پاکستان کی طرف سے یوم پاکستان پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف نے شاعروں و ادیبوں کے ہمراہ ادارہ فروغ قومی زبان کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا۔انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات اور پانی کی کمی کا خاتمہ ہو ۔اس موقع پر ادارہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹو تحسینہ جہان،اکادمی ادبیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید، ملتان سے آئے ہوئے استاد، ادیب ڈاکٹر غفور شاہ قاسم، ممتاز شاعر حسن عباس رضا ، ڈاکٹر انجم حمید،نبلیٰ پیرزادہ، شکیل منگلوری، سید سردار احمد پیرزادہ، محبوب خان بگٹی، عارف حسین،محمد انور سرور،اختر رضا سلیمی، علی یاسر اوردیگرموجود تھے۔

سید سردار احمد پیرزادہ
ادارہ فروغ قومی زبان،اسلام اباد
15اگست 2018

 

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں