English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

14-09-2012

پریس ریلیز

مقتدرہ قومی زبان کے زیر اہتمام خطاطی کورس سیشن ۲۰۱۲ء کی تکمیل مقتدرہ کے صدرنشین نے خطاطی سیکھنے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ فن خطاطی ہمارے اسلاف کا فن ہے ہمارا ادب اور ہماری ثقافت کی کہانی ایک عظیم سرمایہ ہے۔ ہم اس سے استفادہ کرنے میں سمی بخیل واقع ہورہے ہیں ہمارے اسلاف نے ہمارے لیے رشدوہدایت کا ذخیرہ چھوڑا ہے۔ ہم اس سے کنارہ کش ہو کر آئندہ نسلوں کے لیے اسے ناپید کر رہے ہیں۔ خطاطی سیکھ کر انسان اپنی تحریر پر فخر محسوس کرتا ہے اور خوش خط تحریر انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہے۔ اس موقع پر جناب سرفراز طارق ، سیکرٹری اور جناب ڈاکٹر راشد حمید ، ڈپٹی سیکرٹری نے بھی بچوں کی دلچسپی بڑھاتے ہوئے حوصلہ افزا کلمات ادا کیے اور چھوٹے بچوں کو 2 ماہ کے شارٹ کورس کے سر ٹیفکیٹ دئیے گئے ۔ ماہر خطاط جناب ناصر خان سیماب نے کہا کہ بچوں کی خواہش ہے کہ خطاطی کی کلاسز کو باقاعدہ جاری رکھا جائے ۔

(جاوید اختر)
مشیر ابلاغ عامہ
051-4863394 0300-5128944

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں