English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

14-09-2012

پریس ریلیز

مقتدرہ قومی زبان ، اسلام آباد کی لائبریری میں بشیر سیفی کے نام سے’ گوشہ بشیر سیفی ‘ بنا دیا گیاہے۔ بشیر سیفی مرحوم کے صاحبزادے وسیم سیفی نے بشیر سیفی کی ذخیرہ کتب مقتدرہ قومی زبان کی لائبریری کو عطیہ کیں۔ اس موقع پر مقتدرہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شعبہ اُردو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساحر نے کہا کہ بشیر سیفی انشایہ نگار ، محقق اور نقاد تھے ان کی پی ایچ دی بھی ’انشانیہ کا فن ‘پر تھی ۔ انھوں نے اپنی زندگی کا سفر بہت مشکل سے گزرا اور وہ بہت ہی انسان دوست اورہمدرد انسان تھے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مقتدرہ کے صدرنشین ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ ان کی اصحاب علم سے درخواست ہے کہ وہ اپنا نادر اور کم یاب ذخیرہ کتب خانہ مقتدرہ یا ملک کے دیگر تعلیمی ، علمی وتحقیقی اداروں کو عطیہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔ واضح رہے کہ بشیر سیفی مرحوم کی ذخیرہ کتب کو عطیہ کرنے میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر کی اعانت شامل ہے۔

(جاوید اختر)
مشیر ابلاغ عامہ
051-4863394 0300-5128944

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں