English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۱۳۔ فروری ۲۰۱۲ء

پریس ریلیز

ڈاکٹر نجیب جمال کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تقرر کا خیر مقدم ۔ ڈاکٹر انوار احمد

ڈاکٹر نجیب جمال کی بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادمیں تقرر کا صاحبان علم نے خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقع پر مقتدرہ کے صدرنشین نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب جمال ، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق پروفیسر اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہتے ہیں۔ وہ جامعہ الازہر مصر میں اُردو چےئر پر بھی ساڑھے چار برس تک فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر نجیب جمال کی پی ایچ ڈی کی تحقیق یاس یگانہ چنگیزی پر ہے اور ۹ تنقیدی کتب کے مصنف بھی ہیں۔ ڈاکٹر نجیب جمال کا تقرر تحقیق کے حوالے سے خوش آئند اور اہم ہے جس کے ثمرات محققین ، سکالرز اور طلبہ تک جلد پہنچنے لگیں گے۔ ڈاکٹر نجیب جمال مقتدرہ قومی زبان میں ۲۲۔فروری کو ہونے والے جوش قومی ادبی کافنرنس میں نامور ڈرامہ نگار وادیب ڈاکٹراصغر ندیم سید اور وزارت قومی ورثہ ویکجہتی کے وفاقی سیکرٹری فرید اللہ خان کے ساتھ مہمانان اعزاز ہوں گے ۔

(جاوید اختر)
مشیر برائے ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں