English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

پریس ریلیز

۱۳ اگست ۲۰۱۸ء

وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن نے شجرکاری مہم کے میں سلسلے میں ادارہ فروغ قومی زبان کے سبزہ زاد میں یادگاری پودا لگایا


اسلام آباد۔ وفاقی سیکریٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن یوم پاکستان کے موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں ادارہ فروغ قومی زبان کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کا خاتمہ ہو۔ اانجینئرعامر حسن نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ یہ درخت بارشوں کے سبب بھی بنیں گے جس سے ملک میں پائی جانے والی پانی کی کمی بھی دور ہو گی۔ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف نے امید ظاہر کی کہ شجر کاری کی یہ مہم ملک بھر میں ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ اس موقع پر ڈویژن کے جائنٹ سیکریٹری سید جنید اخلاق، اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید اور ادارے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

سید سردار احمد پیرزادہ
ادارہ فروغ قومی زبان،اسلام اباد

 

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں