English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

ڈاکٹر خالدحسن قادری کے انتقال سے اردو دنیا ایک عظیم محقق سے محروم ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر انواراحمد

ڈاکٹر خالدحسن قادری کے انتقال سے اردو دنیا ایک عظیم محقق اور انشاء پرداز سے محروم ہوگئی ہے۔ انھوں نے اردو زبان و ادب میں تحقیق کی نئی روایات قائم کیں اور اردو زبان کو بین الاقوامی سطح پر نئے حوالوں سے متعارف کرایا۔ لندن یونیورسٹی میں پروفیسر رالف رسل کے ساتھی ڈاکٹر خالدحسن قادری کے علمی کاموں کو دنیا بھر میں اہل علم کے نزدیک نہایت اعلیٰ مقام حاصل تھا۔ ان خیالات کا اظہار صدرنشین، مقتدرہ قومی زبان ڈاکٹر انواراحمد نے لندن میں مقیم ڈاکٹر خالدحسن قادری کے۱۲۔ جنوری ۲۰۱۲ء کو انتقال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر انواراحمد نے مزید کہا کہ ان کی گراں قدر تصانیف و تالیفات آنے والے زمانوں میں انھیں زندہ رکھیں گی۔ ان کے متعدد مقالات مقتدرہ کے ترجمان ماہنامہ’’اخبار اردو‘‘ کی بھی زینت بن چکے ہیں۔

جاوید اختر ملک
(مشیر ابلاغ عامہ )

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں