English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۱۲ اپریل ۲۰۱۲ء

پریس ریلز

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا دورہ مقتدرہ

صدر نشین مقتدرہ قومی زبان ڈاکٹر انوار احمد نے کہا ہے کہ مقتدرہ نے اردوزبان و ادب کے حوالے سے لکھے گئے ایم فل اورپی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالاجات کو اشتراکی بنیادوں پر شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ با ت انہوں نے پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کے دورہ مقتدرہ کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گرانقدر مقالا جات کو کہ جو فقط مالی وسائل کی قلت کے سبب شائع نہیں ہو سکے ،کو ، مقتدرہ، پبلیشر اور مصنف کے اشتراکیِ عمل سے شائع کیا جا ئے گا۔انہوں حاضرین کو بتایا کہ اس حوالے سے تجرباتی طور پر کچھ کتابیں شائع کی جا چکی ہیں جس کی ہمیں توقع سے زیادہ پذیرائی حاصل ہو ئی ہے ۔
انہوں نے پشاور یونیورسٹی کے طلاب و اساتذ ہ سے اردو زبان کی اہمیت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی زبانو ں اور بین الاقوامی زبان انگریزی کے باوجود اردو آج بھی پاکستان میں رابطے کی زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔
وقفہ سوالات کے دوران متقدرہ کے شعبہ اردو اطلاعیات میں دلچسپی لیتے ہوئے طلبہ نے چےئرمین سے مطالبہ کیا کہ مقتدرہ کی ویب سائٹ پر موجود سکین شدہ کتب کو اردو ان پیج میں بھی منتقل کیا جائے تا کہ زیا دہ سے زیادہ لو گ اس سے استفادہ کر سکیں ۔اس موقع پر مقتدر ہ کے معتمد سرفراز طارق نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ قومی اہمیت کی تقریبات میں اردو زبان کوہی ذریعہ اظہار بنائیں تاکہ اردو زبان کے نفاذ کیلئے راہیں ہموار ہو سکیں۔ طلبہ کے وفدنے اپنے اساتذہ سہیل احمد اور ڈاکٹر تاجور کے ہمرا ہ مقتدر ہ کی لایبریر ی ، کتاب گھر اور دیگر عملی شعبہ جا ت کا بھی دورہ کیا ۔ مقتدرہ کی شائع شدہ کتب میں طلبہ نے دلچسپی لی اور خریداری بھی کی ۔
جاوید اختر
مشیر ابلا غ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں