English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

بتاریخ: 10اکتوبر2011

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اخبار اردو کے سالانہ خریدار بن گئے
مقتدرہ میں جاری منصوبوں کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
مقتدرہ کے صدرنشین ڈاکٹر انوار احمد کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد۔مقتدرہ قومی زبان کے صدرنشین ڈاکٹر انوار احمد نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ انھوں نے وزیراعظم کو مقتدرہ میں جاری اور مستقبل کے علمی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مقتدرہ کی پالیسیوں کو سراہااور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایانیز کہا کہ وہ اس سلسلے میں اضافی مالی تعاون کی بھی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے خاص طور پر اخبار اردو کے موجودہ معیار اور تبدیلیوں کو بہت مفید قرار دیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اس موقع پر اخبار اردو کے سالانہ خریدار بھی بنے۔ وزیر اعظم کے اخبار اردو کا سالانہ خریدار بننے سے اخبار اردو کی پالیسیوں اور نئی تبدیلیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ اس سے قبل اخبار اردو کی سالانہ خریدار بننے والی اہم شخصیتوں میں چیف جسٹس آف پاکستان، فیڈرل پبلک سروس کے چیئرمین رانا بھگوان داس، آئی اے رحمن، سینیٹر فصیح اقبال، ، زاہدہ حنا، شاہ محمد مری،مہتاب اکبر راشدی، شہزاد احمد، محمد علی صدیقی، ڈاکٹر محمد فحر الحق نوری، ڈاکٹر ثوبیہ سلیم،کرنل مسعود شیخ، ڈاکٹر نجیب جمال،پروفیسر فتح محمد ملک اور افتخار عارف وغیرہ شامل ہیں۔

 

(سید سردار احمد پیرزادہ)
چیف ایڈیٹر

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں