English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

 

۱۰ مارچ ۲۰۱۶ء

پریس ریلیز

ادارہ فروغ قومی زبان اور نیشنل بک فاونڈیشن کے مابین کتابوں کی بازطباعت کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا

حسب ہدایت جناب عرفان صدیقی، وفاقی وزیر، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، ادارہ فروغ قومی زبان میں جناب ڈاکٹر قاسم بگھیو، چئیر مین، اکادمی ادبیات پاکستان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر انعام لحق ، ایم ڈی، نیشنل بک فاونڈیشن، جناب جلیل عالی ، ڈاکٹر اقبال آفاقی ، جناب سید جنید اخلاق، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل، محترمہ تحسینہ جہان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر انجم حمید ، ڈائریکٹر مطبوعات، جناب شکیل احمد منگلوری، ڈپٹی ڈائریکٹر مطبوعات ،ادارہ فروغ قومی زبان نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں عظیم کتب کے تراجم پر مشتمل کتب کی باز طباعت کے لیے اشتراک و تعاون کے حوالے سے غور کیا گیا۔ مزید طے پایا کہ ادارہ ہذا کے نو کتابوں کودوبارہ شائع کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

ادارہ فروغ قومی زبان

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں