English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

مورخہ 26 ۔ اگست 2011 ء

پریس ریلیز


پاکستان کی دوسری علاقائی زبانیں اردو کی ترقی کا باعث ہیں۔ڈاکٹر نجیب جمال

اردو زبان کی ترویج کے لیے دوسری علاقائی زبانیں تقویت کا باعث ہیں ، اردو میں آج جو لاکھوں الفاظ کے ذخائر شامل ہیں ان کی وجہ یہی علاقائی زبانیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اردو کے ممتاز رائٹر ، دانشور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سینئر ڈین ڈاکٹر نجیب جمال نے مقتدرہ قومی زبان کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر مقتدرہ کے صدر نشین ڈاکٹر انوار احمد بھی موجود تھے ، انھوں نے ڈاکٹر نجیب جمال کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نجیب جمال سے ان کی رفاقت 35 برسوں پر محیط ہے ۔ اس دوران بے شمار ایسے علمی معاملات آئے جہاں ہم دونوں کا نقطۂ نظر مختلف تھا لیکن باہمی مشاورت نے معاملات کو بہترین طریقے سے حل کیا اور یہی انداز اداروں کو چلانے کے لیے مناسب ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر نجیب جمال نے صدر نشین اور مقتدرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انوار احمد کی قیادت میں یہ ادارہ مستقبل میں نمایاں کارکردگی دکھائے گا جس کا ابتدائی ثبوت ماہنامہ اخباراردو میں نظر آنے والی مثبت تبدیلیاں ہیں ۔ انھوں نے مقتدرہ میں تراجم کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیئے ۔


جاوید اختر
مشیر ابلاغ عامہ

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں