رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

ادارۂ فروغِ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت


 
 

تلاش کے خانے میں انگریزی (برطانوی یا امریکی املا کے ساتھ )یا اردو الفاظ یا کسی لفظ کے کچھ حصے ٹائپ کرکے اس لغت کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔

قومی انگریزی اُردو لغت ایک جامع جدید لغت کے اعتبار سے ، عہد حاضر کی کم و بیش ساری ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔ یہ لغت صرف کسی ایک پیشے یا علم سے وابستہ لوگوں کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ ہر علم ، ہر پیشے اور ہر اس شخص کی ضرورت پوری کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو کسی بھی جدید یا جدید ترین علم یا فن پر اُردو زبان میں کام کرنا چاہتا ہے۔ یہ لغت بیک وقت ہر نوع کے سائنس دانوں، انجینئروں، قانو ن دانوں، پیشہ وروں، مؤرخوں،ماہرین سیاسیات،ماہرین لسانیات و صوتیات، جدید علوم و فنون کی جدید ترین کتابو ں کے مترجمین کے لیے مدد گار ثابت ہوگی اور دفتری و انتظامی امور اور اخبارات یا شعبۂ خبریات میں کام کرنے والوں کے لیے بھی مفید ہوگی۔ یہ لغت اختصاصی نہیں بلکہ عمومی لغت ہے ۔ اس لغت میں آپ کو اُردو زبان بدلتی ، نئے شعور، نئے تصورات اور نئے مفاہیم کو سلیقے سے ادا کرتی ہوئی محسوس ہوگی۔ نئے مفاہیم اور نئے تصورات کو ادا کرنے کے لیے ایک نیا انداز اظہار اختیار کیا گیا ہے ۔ حتی الوسع ہر انگریزی لفظ یا اصطلاح کا اُردو متبادل بھی دیا گیا ہے۔اس امکان کے پیش نظر کہ وہ لفظ یا اصطلاح ، جو ہم نے دی ہے، آپ کی ضرورت یا خواہش کو پورا نہ کرتی ہو یا آپ کو پسند نہ ہو، ہم نے اس لفظ یا اصطلاح کے اندر موجود مرکزی تصور یا مفہوم کو بھی بیان کر دیا ہے تاکہ اس تصور سے واقف ہو کر آپ اپنی قوت تخلیق سے حسبِ ضرورت خود نیا لفظ یا اصطلاح وضع کر سکیں۔ یہ عمل ساری لغت میں قریب قریب ہر لفظ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ آپ کی ضرورت و خواہش کے مد نظر مترادفات بھی دیے گئے ہیں تاکہ آپ ان مترادفات میں سے حسب ضرورت اپنا مطلوبہ لفظ منتخب کر سکیں۔اس لغت میں متعددنئے مرکبات اور اصطلاحات بھی وضع کی گئی ہیں جو کثرتِ استعمال سے رائج ہو جائیں گی۔

 
 
اہم ویب گاہیں افسران صدرنشین کتب خانہ مطبوعات مقتدرہ تنظیمی خاکہ
جملہ حقوق بحق ادارہ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں، ۲۰۱۳ء