English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

اہم ادارے

     

فرہنگستان زبان و ادب فارسی، ایران

فرہنگستان زبان و ادب فارسی اسلامی جمہوری ایران کا ایک نہایت مؤقر اور فعال علمی ادارہ ہے ۔ مذکورہ ادارے نے فارسی زبان کی ترقی و ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ فارسی زبان کا شمار دنیا کی قدیم اور عظیم زبانوں میں ہوتا ہے ۔ جدید سائنسی ترقی نے اس زبان کو بھی متأثر کیا ہے اور ایران کے اہلِ علم حلقوں نے اس چیلنج کو بخوبی قبول کیا ۔ جس کے نتیجے میں ایران میں متعدد علمی ادارے وجود میں آئے جن میں فرہنگستان زبان و ادب فارسی نمایاں ہے ۔

 
     

اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن . بنیاد پژوہشہای اسلامی، مشہد

آستان قدس رضوی درحقیقت مرکز ایران اسلامی کے عنوان سے اپنی شناخت رکھتا ہے۔ اس ادارے کی سرگرمیاں اور ذمہ داریاں نہایت وسیع ہیں۔ جس میں ایک عظیم کتب خانہ ،مرکز اسناد و مدارک کے علاوہ ایک میوزیم بھی شامل ہے۔ اس ادارے نے1984ء میں اپنے مقاصد کے حصول کے سلسلے میں’’بنیاد پژوھشھای اسلامی آستان قدس مشھد میں ایک ادارہ تشکیل دیا۔

 
     
     

 

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں