اشاریہ اردو جرائد

علم اور تحقیق کی دنیا میں اشاریہ سازی اور تلخیص نگاری کو ہمیشہ بنیاد ی اہمیت حاصل رہی ہے۔ محققین ان کی مدد سے اپنی تحقیق کا نہ صرف استناد کرتے ہیں بلکہ انھیں اپنی تحقیق میں ان سے حد درجہ معاونت بھی ملتی ہے جو علوم و فنون کی تیز رفتار ترقی کا سبب بنتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں جامعات، لائبریریوں ،علمی اداروں اور سوسائٹیوں کے شائع شدہ رسائل و جرائد میں مقالات کی اشاریہ سازی اور تلخیص نگاری کی روایت نہایت مضبوط ہے ۔البتہ ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک کے ہاں اسے ابھی تک وہ پذیرائی نہیں مل سکی ، جس کی خود ہمیں ضرورت ہے۔ پاکستان میں اردو رسائل و جرائد کی اشاریہ سازی اور تلخیص نگاری کی باقاعدہ کوئی روایت تاحال موجودنہیں ہے۔پاکستان کا اعلیٰ تعلیم کمیشن(ایچ۔ ای۔ سی) عرصے سے اس علمی ضرورت کو شدت سے محسوس کرتا رہا ہے تاکہ محققین کو اپنے ہاں تحقیق میں خاطر خواہ مدد دی جا سکے۔ مقتدرہ قومی زبان نے اس ضمن میں اپنا فرض جانا کہ محققین اور اعلیٰ تعلیم کمیشن ، ہر دو، کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اپنے ہاں اشاریہ سازی کی خدمات کا آغاز کر کے اپنے ادارہ جاتی فرائض سے عہدہ برآ ہو۔ مجلہ ’’علم و فن‘‘ میں اس کا آغاز اس کی ایک صورت ہے۔ سردست اعلیٰ تعلیم کمیشن کے تسلیم شدہ اردو جرائد سے اس عملی کام کی ابتداء کی جا رہی ہے جسے ماہرین اور محققین کے لیے بعد ازاں مزید بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مقتدرہ قومی زبان کی یہ خدمت اس کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
اردو کے تحقیقی جرائد شائع کرنے والی جامعات اور پوسٹ گریجویٹ کالجوں سے توقع ہے کہ وہ اپنے شائع شدہ ہر شمارے کے دو نسخے اور اس کے تیار شدہ اشاریہ و خلاصہ جات کی سافٹ کاپی ہمیں ارسال فرما ئیں گے تاکہ مقتدرہ قومی زبان نہ صرف انھیں’’علم وفن‘‘ میں شائع کرے بلکہ انٹرنیٹ پر بھی ڈال دے۔
مقتدرہ قومی زبان کو محققین، اداروں، علمی و تحقیقی اردو جرائد و رسائل کے مابین ایک مرکز رابطہ کا کردار ادا کرکے بے حد خوشی ہوگی۔ اس سلسلے میں آئندہ اسے بڑے پیمانے پر وسعت دینے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔
یہ علمی کام ڈاکٹر خرم قادر کی رہنمائی میں انجام پایاہے۔ میں اس کام میں بھر پور تعاون کے لیے ڈاکٹر نجیب جمال، جناب نثار محمد ماماخیل،جناب عمران ازفراور جناب محمد زکریا کا بھی شکر گزار ہوں۔

صفدر رشید

 

اشاریہ اُردو جرائد
اعلیٰ تعلیم کمیشن کے تسلیم شدہ اردو جرائد کا اشاریہ

۱
 
۲
   
۳
   
۴
   
۵
   
۶
   
۷
   
۸
   
۹