دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ادارۂ فروغِ قومی زبان نے اپنے ہاں موجود قیمتی مواد کو الیکٹرانک یا ڈجیٹائز صورت میں پیش کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ اس منصوبے کو ای بُکس(برقی کتابیں) کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت کتابوں کی آن لائن ایڈیشن مفت اپنے کمپیوٹر پر اتارنے کی سہولت موجود ہوگی ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ نئی پیشکش جدید دور میں ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔
سرکاری خط و کتاب: دفتری حکم نامے (Office Orders) از جناب جمشید عالم یہ اس کتاب کی دوبارہ اشاعت ہے جسے دفتری نظم و نسق پر اُردو زبان کے ماہر جناب جمشید عالم نے اپنے تجربہ کی روشنی میں نظر ثانی کی ہے۔
سرکاری خط و کتابت: سرکاری خط از جناب جمشید عالم کتاب کے اس نئے ایڈیشن میں نئے خطوط کے نمونوں کے ساتھ ساتھ نامانوس، مشکل اور متروک الفاظ کی جگہ مستعمل اور آسان الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔
سرکاری خط و کتابت: نیم سرکاری خط از جناب جمشید عالم سرکاری مراسلت نیم سرکاری خط بھی انتہاہی اہم ہوتے ہیں۔ جیساکہ اعلیٰ حکام کی باہمی نیم سرکاری مراسلت یا غیر ملکی زعما کے ساتھ ملکی سربراہان کی مراسلت۔