قومی زبان کا پروگرام نئی اصطلاحات

ادارہ فروغ قومی زبان کے شعبہ نفاذ اردو کا یہ آن لائن پروگرام ہر پاکستانی اور دنیا بھر کے ماہرین اردو کو اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی لسانی خدمت کا موقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ شماروں میں انگریزی حروف تہجی کی ردیف اے (A)تا قیو (Q) اصطلاحات پیش کی جاچکی ہیں۔ اس شمارے میں ردیف آر (R)اور ایس(S)کی مزید نئی مجوزہ ۷۳ اصطلاحات ارباب علم و فن کی خدمت میں پیش ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فراہم کردہ نئی اصطلاحات کی تعداد ۳۱۱ ہوجاتی ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ 'فہرست مجوزہ الفاظ ؍اصطلاحات' اوراصلاح شدہ الفاظ کی متبادل اردو اصطلاحات میں انگریزی اور اردو اصطلاحات /الفاظ ملاحظہ فرمائیے اور اپنے پیشہ وارانہ تجربے کی روشنی میں پرکھیے۔ اگر آپ ان میں کوئی مزید مترادف اصطلاح آن لائن/بذریعہ ڈاک یا بالمشافہ تحریراً تجویز کریں تو ہم بے حد ممنون ہوں گے۔ آپ ان کے علاوہ انگریزی/اردو کا کوئی نیا لفظ/اصطلاح اور ممکن ہو تو اس کا متبادل بھی شعبہ نفاذ اردو کے لیے محکمہ کی ویب سائٹ www.nlpd.govt.pk پر دیا گیا ''اصطلاح نامہ''(فہرست کے آخر پر بھی شائع شدہ) پُر کرکے ہمیں nifazeurdu@gmail.comپرای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کے ارسال کردہ الفاظ /اصطلاحات ماہرین کی اعلیٰ سطح کمیٹی کو پیش کردی جائیں گی جو بعدازاں بطور اردو لفظ/اصطلاح رائج ہوسکتی ہے۔ آپ کے یہ متبادلات پاکستانی زبانوں سے بھی اخذشدہ ہوسکتے ہیں تاکہ ہم 'دانش پاکستان' کو قومی زبان آمیز کرسکیں۔ آپ کو زیادہ فرصت نہ ہو تو فی الوقت اپنے شعبۂ زندگی کا صرف ایک نیا لفظ ہی ارسال فرمادیں۔ آپ اور آپ جیسے ماہرین کے ارسال کردہ نئے الفاظ قومی زبان کا حصہ بن کر قوم کا قیمتی علمی اثاثہ بن جائیں گے۔
اعلیٰ سطح ماہرین کی علمی جانچ پڑتال اور حتمی فیصلے کے بعد آپ کا مجوزہ لفظ اردو میں رائج ہوکر قبولیت عامہ پاسکتا ہے، جو آپ کا قومی اعزاز ہوگا۔ آئیے اپنی علمی صلاحیتوں کو پرکھیے، نکھارئیے اور قوم سے منواکر قومی خدمت میںشریک ہوجائیے۔
مدیر

 

فہرست مجوزہ اصطلاحات

مجوزہ انگریزی لفظ/اصطلاح

علمی شعبہ

مجوزہ اردو لفظ/اصطلاح

اصلاح شدہ لفظ/اصطلاح

ارسال کنندہ

Random
سائنس و ٹیکنالوجی
جستہ جستہ
Randomization
سائنس و ٹیکنالوجی
جستگی
Range quadrant
حربیات
آلۂ ربع حد؛ربع حد پیما
Ranging
حربیات
زدگیری
حداندازی
Raynaud's Phenomenon
طب
ریناوڈ علامت؛ ریناوڈ کی بیماری
Recovery Stroke
حیوانیات
ضرب ِبحالی؛ بازیابی ضرب
Regge Pole
طبیعیات
ریگی قطب
Regulation
انجیئری؛ میکانیات
انضباط
Relay
ریڈیو ، ٹیلی ویژن
معاون ترسیل
Respond
اعصابیات
تاثریہ
Retinogram
طب ؛ امراض چشم
شکبیہ نگار
Retrieval
ٹیلی ویژن؛ ویڈیو لائبریری
بازیافتی
Rey's syndrme
طب
ریئی کا علائمیہ
Rhabdite
حیوانیات
عصایہ خلیہ
عصاچہ
Rhopallial Lappets
حیوانیات
مگدری لوئیں؛ مگدری غبغبے
Ropallium
حیوانیات
مگدر
Ribosome
حیاتیات
رائبوسوم
Rift valley
ارضیات
گھاٹی دار دی
Scanner
ٹیلی ویژن؛ ٹیلی مواصلات
تقطیع نگار؛ تقطیعہ؛ نگاہ دار
Scanning
ٹیلی ویژن؛ ٹیلی مواصلات
تقطیع نگاری ؛نگاہ داری
Schistosomiasis
حیاتیات ؛ حیوانیات
تورّقیت
Schizocoelomate
حیوانیات
شقاقی قعریہ
Schizocoelous
حیوانیات
شقاقی قعریہ دار؛ شقاق شکمہ
Schizocoelous Coelomate
حیوانیات
شقاقی قعریہ؛ شقاق شکمیہ
ِScore
حیوانیات
حاصل شمار ؛ حاصل گنتی ؛حاصل نمبر
ِScyphonoglyph
حیوانیات
کاسہ شیار؛ کاسہ شیاڑ
Scyphozoa
حیوانیات
جام حیوانیے؛ کاسہ حیوانیے
Seaborgium
کیمیا
سیبورگئیم
Sea fan
حیوانیات
سمندری پنکھا
Sea nettle
حیوانیات
بحری بچھوا
ِSea pen
حیوانیات
سمندری قلم
Secondary winding
برقی انجینئری
ثانوی تارلچھا
Sectoral
سماجی علوم
طبقہ وار ؛ طبقہ جاتی ؛ طبقہ بہ طبقہ
Seed rod
طبیعیات
بنیادی سلاخ؛ اساسی سلاخ
Seismotecnic
زلزلیات
زلزلیائی
Seismotecnics
زلزلیات
زلزلہ شناسی؛ علم زلزلہ
Septa
حیوانیات
فصل
فصال
Seyfert galaxy
فلکیات
سفیرٹ کہکشاں
Shahbazian objects
فلکیات
اجرامِ شاہبازی
Share burner
کیمیا
جزوی مشعل؛ جزوی برنر
Sickling
طب
درانتّیت
Side Vision
طب
جانبی بینائی؛ جانبی بصارت
Signage
لائبریری سائنس
علامت دہی
Silver gray (grey)
کیمیا
سیمیں خاکستری
Sister Organisation
انتظامیات
حلیف ادارہ/تنظیم؛ہم مقاصد ادارہ/تنظیم
Smectic
کیمیا
نیم سیال
Smectic Phase
کیمیا
نیم سیال حالت
Snake kit
حیوانیات؛ طب
اسباب معالجہ مارگزیدگی
Sociology
سماجی علوم
عمرانیات
معاشریات
Soliton Wave
طبیعیات
اٹوٹ موج
Spectrometery
طبیعیات ؛ بصریات
طیف پیمائی
Spermicide
حیاتیات
نطفہ کُش
ِSpurious signals
سائنس و ٹیکنالوجی
نقلی اشارے؛ ذومعنی اشارے
Stamper
میکانیات
مُہرزن۔ مہر لگانے والا
Stamp maker
میکانیات
مُہر کُن؛ مہرساز
Stamp making
میکانیات
مُہرکُنی؛ مہرسازی
Static Cloud seeding
موسمیات
مصنوعی سکونی ابرریزی
Stenostomum
حیوانیات
تنگ دہنہ
Steroid
علم الا دویہ؛ حیاتی کیمیا
اسٹیرائڈ؛ صفراوی ترشہ
Stomatocytosis
حیاتیات
فمی خلیہ سازی
Strangeness
طبیعیات؛نیوکلیائی طبیعیات
اجنبیت؛ ان ہوناپن
Strange Quark
نیوکلیائی طبیعیات
اجنبی کوارک؛ انجانے کوارک
Strobilization
حیوانیات
ہرمیہ سازی؛ مخروطہ سازی
Stromatolites
حیاتیات
نسیجیے
Sub-Osmotic
حیاتیات
زیرولوجی
Subsystem
میکانیات
ضمنی نظام
Suctorian
حیوانیات
ماصیہ
Super conductor
طبیعیات ؛ برق ؛ برقیات
فوق موصل
Supermum
ریاضی
بالاتر
Suspension feeder
حیوانیات
تعلیقی غذارساں
Swarming
حیوانیات
غولیت؛ دل بندی
Sway back
طب
کوہانی پُشت
چھڑق (پشتو)
موسمیات
چھڑق
چڑک
پرویش شاہین، سوات
Email
اردو اطلاعیات
برقی پتا
غیاث الدین، کراچی