English اُردو        
  رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

6۔ جولائی 2011
پریس ریلیز
ہماری کوشش ہے کہ اُردو اساتذہ اورتدریس کا معیار بلند ہو، ڈاکٹررشید امجد
مقتدرہ کی ویب سائٹ کی تقریب سے ڈاکٹرانوار احمد، ڈاکٹر روش ندیم، ڈاکٹر سہیل عباس ودےگر کا خطاب

ہماری خواہش ہے کہ ہم اُردو میں ایم اے کرنے والوں کو محض استاد نہ رہنے دیں بلکہ انھیں پروفیسر اور ڈاکٹر بنائیں تاکہ اُردو اور اس کی تدریس کا معیار بلند ہو۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی یونیورسٹی کے صدر شعبہ اُردو اور ممتاز افسانہ نگار ڈاکٹر رشید امجد نے مقتدرہ کی ویب سائٹ کی تجدید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقتدرہ کے صدر نشین ڈاکٹر انوار احمد نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میرے رفقائے کار نے قلیل وقت میں مقتدرہ کی ویب سائٹ کی از سر نو تشکیل اور تجدید کا کام مکمل کردیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان اور اُردو زبان کا پرچم بلند ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ ادارے کے اغراض ومقاصد اور خدمات کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اردو دنیا کے تمام معتبر اور بنیادی حوالے لنکس کی صورت میں مقتدرہ کی ویب سائٹ پر موجود ہوں تاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھے اُردو سے محبت کرنے والے مقتدرہ کی ویب سائٹ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔ تقریب سے ڈاکٹر روش ندیم اور مقتدرہ کے سیکرٹری سرفراز طارق نے بھی خطاب کیا،۔محبوب بگٹی اور ڈاکٹر سہیل عباس بلوچ نے مقتدرہ کی ویب سائٹ کی نمائش کرتے ہوئے شرکائے تقریب کو ویب سائٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 
 
جملہ حقوق بحق ادارۂ فروغِ قومی زبان محفوظ ہیں